Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

قاری فیض اللہ کی ذاتی اکاؤنٹ سے ملنے والی دس لاکھ کی نقد امداد متاثرین موژگول ، اُطول اور سہت وغیرہ علاقوں کے متاثرین میں تقسیم

چترال ( نمائندہ ڈیلی چترال) چترال کی تعمیرو ترقی ،تعلیم کے فروغ اور نادار و مصیبت زدہ لوگوں کی بلا امتیاز امداد کرنے والے چترال کے نامور سپوت سرپرست اعلی جمعیت العلماء اسلام چترال اور چیف ایگزیکٹیو اقراء ویلفیئر انٹر نیشنل ٹرسٹ قاری فیض اللہ نے چترال کے حالیہ سیلاب متاثرین کیلئے بھی سابقہ کی طرح دل کھول کر امداد کا اعلان کیا ہے ۔ اُن کے معتمد خاص خطیب شاہی مسجد چترال مولانا خلیق الزمان کے مطابق قاری فیض اللہ نے چترال کے سیلاب متاثرین کیلئے فوری طور پر ایک کروڑ کی امداد کا اعلان کیا ہے ۔ جسے ضرورت پڑنے پر ڈیڑھ کروڑ تک بڑھایا جا سکتا ہے ۔ مولانا کی ذاتی اکاؤنٹ سے ملنے والی دس لاکھ کی نقد امداد متاثرین موژگول ، اُطول اور سہت وغیرہ علاقوں کے متاثرین میں تقسیم کئے گئے ہیں ۔ جبکہ ریشن ، گرم چشمہ ، موژگول وغیرہ متاثرہ علاقوں میں چار ہزار پانچ سو مالیت کے خوراک کے پیکیج دو سو متاثرین کیلئے تیار کئے گئے ہیں ۔ اعلان کردہ ایک کروڑ کی امدادی رقم سے خوراک کی اشیاء ، کیش ، مکانات کی تعمیر کیلئے چادریں شامل ہیں ۔ جبکہ ہر مکان کیلئے ساٹھ سے ستر چادر شیٹ کے علاوہ متاثرین کی مجبوری اور نقصانات کو دیکھ کر پانچ سے دس ہزار کیش امداد بھی دے جائیں گے ۔ موڑکہو میں فی گھرانہ ایک ایک بوری گندم تقسیم کئے گئے ۔ جبکہ متاثرین میں پانچ سو جوڑے بسترے تقسیم کئے جا رہے ہیں ۔ خطیب خلیق الزمان نے کہا ۔ کہ مذکورہ امداد صرف اور صرف میرٹ کی بنیاد پر تقسیم کئے جائیں گے ۔ جس کا فارمولہ اور متاثرین کی لسٹ اُن کے پاس پہلے سے موجود ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ مذکورہ امداد کا سلسلہ ایک سال تک جاری رہے گا ۔ واضح رہے ۔ کہ قاری فیض اللہ وہ پہلے چترالی ہیں۔ جو گذشتہ کئی سالوں سے چترال میں مختلف شعبوں کی ترقی اور مصیبت زدہ لوگوں کی امداد کرنے کے حوالے سے ایک اہم چترالی سپوت ہونے میں اپنا ثانی نہیں رکھتے ۔ اور بلا امتیاز چترال چترال کی خدمت کرنے میں ایک اہم مقام رکھتے ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button