تازہ ترین

عنقریب چترال پہنچ کر پاکستان پیپلزپارٹی کارکنوں کو مزید فعال بنانے کے لئے بہت بڑا کنونشن بلاؤنگا/نیازاحمد

چترال(نذیراحمدشاہ) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع چترال کے ایف ایس ایف،پی وائی اوکے سابق صدر اور سابق نائب صدر نیاز احمد نے اپنے ایک اخباری میں کہا ہے کہ میں عنقریب چترال پہنچ کر پارٹی کو مزید فعال بنانے کے لئے بہت بڑا کنونشن بلاؤنگا۔جس میں پارٹی کے اکابرین،نوجوانوں اور ناراض کارکنوں کو مدعو کیا جائے گا۔کنونشن میں پارٹی کو مظبوط بنانے کے لئے کارکنوں سے صلح مشورہ کیا جائے گا اور آپس کے اختلافات کا دور کرنے کی کوشش کی جائے گی۔پارٹی ہائی کمان کے فیصلوں پر عمل کیا جائے گا۔ جس کو وہ ٹکٹ دے گا اس کی حمایت کی جائے گی ۔ گروپ بندی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔یہ کنونشن کسی گروپ یا شخص کی حمایت یا مخالفت میں نہیں ہوگا۔بلکہ یہ کنونشن پارٹی کے بہتر مفاد میں ہوگا۔کنونشن کا انعقاد دوستوں سے مشورے کے بعد مقام کا تعین کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button