تازہ ترین
برف باری کے نتیجے میں انفراسٹرکچروں کو لاحق ہونے والی نقصانات کے ازالے کے لئے ایک کروڑ84کروڑ روپے کی فوری ادائیگی کے لئے پی ڈی ایم اے سے مطالبہ


چترال کی جعرافیائی حالت کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہمیں کسی بھی حالت کے لئے تیاری کرنی ہوگی۔ اس موقع پر خطاب میں تحصیل ناظم مولانا محمد الیاس نے سی اینڈ ڈبلیو ، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور پیسکو کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ ماہ کی برفباری کے بعد انفراسٹرکچر کی بحالی میں لیت ولعل سے کام لے رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نے گولین گول واٹر سپلائی اسکیم اور دروش واٹر سپلائی اسکیموں کو ٹھیک طریقے سے چالوکرنے میں ناکامی پر سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دے دی جس کے بعد دفاترکو تالہ لگانے کی دھمگی دے دی۔ انہوں نے کہاکہ بعض این جی اوز چترال کی ترقی کے نام پر ڈونر ایجنسیوں سے بھاری رقوم بٹور رہے ہیں لیکن زمینی حقائق کچھ اور بولتی ہیں ۔ انہوں نے این جی اوز کو تنبیہ کرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنا قبلہ درست کرے۔