56

قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلکس کاافتتاح خیبرپختونخواحکومت کاانقلابی کارنامہ ہے جس پرہم خیبرپختونخوا حکومت اور عمران خان کو مبارکباد دیتے ہیں۔ڈاکٹرسمیحہ راحیل قاضی

پشاور(نمائندہ خصوصی)جماعت اسلامی شعبہ خواتین کی مرکزی رہنما و ممبرمرکزی نظریاتی کونسل ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی نے قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلکس کے افتتاح پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خان خٹک اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاہے کہ قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلکس کاافتتاح خیبرپختونخواحکومت کاانقلابی کارنامہ ہے جس پرہم خیبرپختونخوا حکومت اور عمران خان کو مبارکباد دیتے ہیں،عوام کو بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے خیبرپختونخوا حکومت کی کوششیں قابل تحسین ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی نے کہا کہ قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلکس کے افتتاحی تقریب میں دعوت کے حوالے سے مجھ سے منسوب خبریں زیر گردش ہیں جن میں کوئی صداقت نہیں اور یہ غلط فہمی کا نتیجہ ہیں انکا کہنا تھا کہ ہسپتال کے افتتاحی تقریب میں جماعت اسلامی کے تمام قائدین نے کارکنان سمیت شرکت کی ہے انکا کہنا تھا کہ قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلکس کا افتتاح اور ہسپتال کو قاضی حسین احمد کے نام سے منسوب کرنے میں عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی خصوصی دلچسپی رہی اور انکی ان کوششوں کے نتیجے میں ہسپتال کاافتتاح ممکن ہوا،انہوں نے کہا کہ غلط فہمی کی بنیاد پر چلائی جانے والی خبروں کا میں نہ صرف تردید کرتی ہوں بلکہ اس پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور وزیر اعلیٰ پرویز خٹک سے معذرت خواہ ہوں ،انہوں نے کہاکہ بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی کے اس بڑے منصوبے کے افتتاح پر ہم تہہ دل سے خیبرپختونخوا حکومت کے مشکور ہیں اور عوام کوبنیادی سہولیات کی فراہمی کے منصوبوں کے جلدازجلد پائیہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے دعاگو ہیں انہوں کہاکہ جن لوگوں نے بھی کارخیرکے اس بڑے منصوبے کوپائیہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے کوششیں کی اللہ تعالیٰ انہیں دنیا و آخرت میں اجر عظیم دے۔ 

Print Friendly, PDF & Email

اپنا تبصرہ بھیجیں