188

سب تحصیل دروش کو تحصیل کا درجہ دینے کا فیصلہ قابل تحسین عمل ہے۔ایم پی اے بی بی فوزیہ \عبداللطیف کا مشترکہ اخباری بیان

پشاور ( نمائندہ ) صوبائی کابینہ کی طرف سے سب تحصیل دروش کو تحصیل کا درجہ دینے کا فیصلہ قابل تحسین عمل ہے اس سے ضلع چترال ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا ۔ ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی بی بی فوزیہ اور پی ٹی آئی چترال کے ضلعی صدر عبدالطیف نے مشترکہ اخباری بیان
میں کیا ۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ دنوں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے ساتھ ملاقات میں یہ مسئلہ اٹھایا گیاتھا ۔ اور وزیر اعلیٰ نے یقین دہانی کرائی تھی کہ سب تحصیل دروش کو جلد ہی تحصیل کا درجہ دیا جائے گا ۔ کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کے بعد اس وعدے پر عمل درآمد شروع ہو گیا ہے ۔ اور انشاء اللہ جلد ہی اس کا نوٹیفیکشن جاری کی جائیگی ۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ سے سب تحصیل موڑکہو اور سب تحصیل تورکہو کو ملا کر ایک الگ تحصیل تشکیل دینے کے حوالے سے بھی وزیر اعلیٰ سے درخواست کی گئی ہے ۔ ا‘مید ہے کہ صوبائی حکومت اس پر بھی مستقبل قریب میں کوئی مثبت فیصلہ صادر کریگی ۔ بی بی فوزیہ اور عبدالطیف نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہو ئے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور میں چترال میں تاریخی منصوبے شروع کئے گئے ہیں جن کا ماضی کی حکومتوں میں تصور بھی نہیں کیاجا سکتا ۔ ضلع کو تعلیمی ، سماجی اور انتظامی طور پر ترقی یافتہ اضلاع کے برابر لانے کے لئے ہمہ جہت کوششیں ہو رہی ہیں اور انشاء اللہ 2018تک تمام شعبوں میں قابل رشک ترقی دیکھنے کو ملے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں