318

خیبرپختونخوا کے تمام تھانوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائز کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا کے تمام تھانوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائز کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔قائم مقام آئی جی اختر علی شاہ نے تھانوں کا اچانک دورہ کیا۔قائمقام آئی جی خیبر پختونخوا اختر علی شاہ نے صوبے کے تمام تھانوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے فیصلہ کرلیا ،خان رازق اور بھانہ ماڑی پولیس اسٹیشن کے دورے کے موقع پر قائم مقام آئی جی نے ریکارڈ چیک کیا اور کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا،میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ پشاور میں جرائم میں واضح کمی آئی ہے،صوبہ بھرکے تھانوں کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کے لیے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ معاہدہ طے پاچکا ہے،ان کا کہنا تھا کہ پولیس دیگر تمام اداروں کے ساتھ ملکر ریکارڈ شئیرنگ کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں