264

چترال کی سیاسی و سماجی شخصیت امیر اللہ خان یفتالی نے 2018 کے انتخابات میں اپر چترال سے صوبائی اسمبلی کی نشست پر اُمیدوار کی حیثیت سے حصہ لینے کا اعلان کیا ہے

چترال (نمائندہ) چترال کی سیاسی و سماجی شخصیت امیر اللہ خان یفتالی نے 2018 کے انتخابات میں اپر چترال سے صوبائی اسمبلی کی نشست پر اُمیدوار کی حیثیت سے حصہ لینے کا اعلان کیا ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ میں نے متحد ہ یوفت یونین کے ارگنا ئز ر ، ڈسٹرکٹ کونسل کے ممبر اور شہزادہ محی الدین کے دست راست کی حیثیت سے 40 سالوں تک عوام کی خدمت اور ترجمانی کا فریضہ انجا م دیا ہے قوم کٹو رے ، رضا خیل ، محمد بیگے، خوش احمد ے ، سنگلے اور بابا ایوب کی تمام اولاد کے لئے میں نے سیاسی محاذ پر کام کیا ہے اب یہ ان اقوام کی باری ہے کہ میری 40 سالہ خدمات کے صلے میں مجھے ووٹ دے کر کامیاب کریں ۔ اسلام بھی ہمیں احسان کے بدلے احسان کا سبق دیتا ہے اخباری بیان میں امیر اللہ خان یفتالی نے اس عزم کا اظہار کیا ہے عوام کی حقیقی قیادت سامنے آئے گی تو چترال کا دوسرا ضلع بحال ہوگا اور سی پیک کے فوائد سے عوام کے لئے خوشحالی کا نیا دور آئے گا ۔اُنہوں نے اُمیدظاہر کی ہے کہ یوفت اور دیگر اقوام انہیں باری اکثریت سے کا میاب کرائیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں