231

وزیراعظم کے اعلان کے مطابق جون 2017کو گولین گول پاؤر ہاؤس سے 30میگاواٹ بجلی چترال کو دی جائیگی/ نیازی ایڈوکیٹ

چترال(نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع چترال کے پارٹی ترجمان نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے وعدے کے مطابق اس سال جون تک گولین گول ہائیڈرو پراجیکٹ سے30میگاواٹ بجلی چترال کو دی جائیگی۔اس سلسلے میں ٹرانسمیشن لائن بچھانے پر کام زور وشور سے جاری ہے۔ جوٹی لشٹ نیشنل گرڈ اسٹیشن سے ٹرانسمیشن لائن بچھا کر جغور تک مکمل کیا گیا ہے اور گولین تک لائن بچھانے کا کام آئیندہ ایک ماہ کے اندر اندر مکمل کیا جائیگا۔ذرائع کے مطابق اس کے بعد پاؤر ہاؤس کا ایک یونٹ چالو کرکے چتراُل کے سو دیہات کو بجلی کی فراہمی شروع ہوجائیگی۔انہوں نے کہا کہ اس سال لواری ٹنل کا بھی افتتاح کیا جائیگا۔اس مقصد کے لئے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف جون کے مہینے میں چترال کا دورہ کرینگے اور وعدے کے مطابق چترال کو بجلی کی فراہمی بھی اور لواری ٹنل کو عام ٹریفک کے لئے کھولنے کا افتتاح کرینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں