چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) چترال شہر سے ایک سو پچاس کلومیٹر دور کھوت کے مقام پر ایک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوا ۔ تاہم پائلٹ اور ہیلی میں سوار دیگر افرادمحفوظ رہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاک آرمی کا ہیلی کاپٹر جمعرات کے روز متاثرین کیلئے امدادی ادویات ، خوراک اور شوتخار تورکہو کے رہائشی گلاب کی اہلیہ کی لاش لے کر چترال شہر سے کھوت روانہ ہوا ۔ اور کھوت پولوگراونڈ میں لاش و دیگر سامان اُتارنے کے بعد تیرہ مسافر بیٹھا کر واپس اُڑان بھرا ۔ لیکن اُڑتے ہی واپس زمین پر لینڈ کر گیا ۔ لیکن دوسری بار جب ہیلی کاپٹر نے اُڑنے کی کوشش کی ۔ تو اُڑتے ہوئے ایک درخت سے جا ٹکرایا ۔ اور زمین پر گر گیا ۔ بوزوند تور کہو سے ہمارے نمائندے نے بتایا ۔ کہ درخت کے ساتھ ٹکرانے کے بعد ہیلی کاپٹر زمین پر گرا ۔اور اُس سے غیر معمولی دُھوان بھی خارج ہو ا ۔ تاہم ہیلی کاپٹر میں سوار مسافر وں کو معمولی چوٹیں آئیں ۔ ذرائع کے مطابق ڈی ایس پی دروش محمد ظفر بھی ہیلی کاپٹر میں سوار تھا ۔ درین اثنا آرمی کا ایک دوسرا ہیلی کاپٹر کریش لینڈ کرجانے والے ہیلی کاپٹرکے عملے کو چترال پہنچانے کیلئے کھوت روانہ ہو گیا ہے –