Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

سڑک کی بندش ؛ سب ڈویژن مستوج اشیائے خوردو نوش کی قلت پیدا ہونے لگی

مستوج(کریم اللہ) سیلاب کے نتیجے میں پچھلے تقریباً تین ہفتوں سے کوراغ کے مقام پر مرکزی شاہراہ بند ہونے کی وجہ سے سب ڈویژن مستوج میں روزمرہ ضروریات کے اشیاء کی قلت پیدا ہونے لگی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوراغ کے مقام پر سڑک کی مسلسل بند ش اور مناسب متبادل بندوبست نہ ہونے کی وجہ سے سب ڈویژن مستوج کے تینوں تحصیلوں تورکہو، موڑکہو اور مستوج میں اشیائے خوردو نوش سمیت دیگر ضروریات زندگی کی قلت پیدا ہوگئی جس سے یہاں کے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ان علاقوں میں ڈیزل، پیٹرول اور مٹی کے تیل کی بھی قلت ہے جبکہ اس سارے صورتحال سے ناجائز منافع خور اور ذخیرہ اندوز فائدہ اٹھا رہے ہیں اور مختلف اشیاء یا تو قصداً غائب کئے گئے ہیں یا پھر انکی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔جہاں ایک طرف سیلاب وغیرہ نے لوگوں کو برباد کرکے رکھدیا ہے وہیں ناجائز منافع خوروں اور گرانفروشوں نے رہی سہی کسر پوری کرنے کی ٹھانی ہوئی ہے اور عوام کی کمر مزید توڑ رہے ہیں۔ ان حالات میں حسب روایت انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے قیمتوں پر کنٹرول کرنے میں ناکام ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button