213

بونی میں بھٹو کی38 ویں برسی عقیدت سے منائی گئی،ضلعی قیادت میں سب ڈویژن مستوج کونظراندازکیاتوپارٹی جیالے الیکشن 2018 کا مکمل بائیکاٹ کریں ،مقریرین کاخطاب

بونی ( جمشید احمد) گذشتہ دن شہیدذوالفقار علی بھٹو کی 28بر سی کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب مقامی ہوٹل بونی میں منعقدہوئی جس کی صدارت پیپلز پارٹی کے درینہ کار کن شہاب الدیں نے کی اسٹیج کی فرائض پارٹی کار کن پرویز لال نے انجام دے رہے تھے تقریب کا اغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔تقریب میں پی پی پی کے کارکناں جیالوں اور بھٹو کے چاہنے والوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اورشہید بھٹو کی برسی کونہایت عقیدت و اخترام سے منائی گئی ۔ مقرریں نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کوزبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ملک اور قوم کے لیے اور جمہوریت کے لیے ان کی خدمات اور قربانیوں کوخراج تحسین پیش کی۔اور ان کی جدائی کوملک اورکو قوم کے لیے ایک بڑا سانحہ اورنقصان قرار دیا۔ انہوں نے کہا شہید ذوالفقار علی بھٹو عوام کے لیے اپنا جان کا نذرانہ پیش کیا ملک اور قوم کے لیے ان کی قربانی ہمیشہ یاد کی جائے گی شہید بھٹو کے روح کی ایصال وثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی ۔ پروگرام کا دوسرا مرحلہ اور یجنڈا میں پارٹی کی ڈسٹرکٹ قیادت کے حوالے سے بات کر تے ہوئے انتہائی افسوس اور غم و غصے کا اظہار کر تے ہوئے مقرریں نے کہا کہ حالیہ ڈسٹرکٹ کابینہ سازی میں سب ڈویثرن مستوج کو قیادت سے محروم کر کے پیپلز پارٹی کے جیالوں کومایوس کر دیا گیا ہے سب ڈویژن مستوج جوکہ پی پی پی کا گھڑ ہے یہاں پی پی پی کی ووٹ بنک ہونے اور ہر ایک الیکشن میں پارٹی امید وار کو سب ڈویثرن مستوج سے زیادہ ووٹ ملنے ہیں ان لوگوں کاپاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ دلی محبت ہے انہیں نظر انداز کر نا اور قیادت سے محروم رکھنا پارٹی کے ساتھ دشمنی ہے اور شہیدوں کی پارٹی کو تھس نس کر نے کی ایک سوجھی سمجھی سازش ہے جس سے سب ڈویثرن کے عوام اور پارٹی جیالے کبھی تسلیم نہیں کریں گے انہوں نے صوبائی قیادت سے اپیل کی کہ مسئلے کو حل کر نے میں اپنا کردار ادا کریں اورکم از کم ایک قیادت سب ڈویژن مستوج کو دے دی جائے بصورت دیگر تمام کارکنان اور پارٹی جیالے الیکشن 2018 کا مکمل بائیکاٹ کر نے کے تیارہیں مقرریں میں حمید جلال، سید برہان شاہ، اقبال حیات،سابق یوسی ناظم امیر اللہ ،میر ایوب ،شمس الرحمن لال، افضل قباد ابولیس رام داسی ، عبد رازاق، نعمان لال، خوش ولی، حکیم، عبد الحسین رحمت سلام لال، مر سلین فخر اعظم دیگر نے خطاب کیے۔ اخر میں یہ پرگرام صدرے محفل شہاب الدیں کی صدراتی خطاب کے ساتھ اختتام پذیر ہوا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں