275

حافظ خوش ولی خان ولی عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد واپس چترال پہنچ گئے کارکنوں کا شاندار استقبال

چترال(نامہ نگار)اہل سنت والجماعت چترال کے امیر معروف خطیب حافظ خوش ولی خان ولیؔ عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد اتوار کے روز واپس چترال پہنچ گئے۔ جہاں اہلسنت والجماعت کے ضلعی سیکرٹری جنرل مولانا جاوید الرحمن کی قیادت میں شاندار استقبال کیا گیا۔ جس میں حافظ شمس النبی معاویہ ، مفتی عبدالدیان ، حاجی اکبر معاویہ ، قاری خلیل احمد ، حافظ محمد طارق ، آفتاب احمدسمیت کارکنوں کی کثیر تعداد نے استقبال کیا ۔ حافظ خوش ولی خان ولیؔ نے اپنے مختصر خطاب میں اس عزم کا اظہار کیا کہ صحابہ کرامؓ اور اہل بیتؓ ہمارے ایمان کا جز ہے۔ ان کا دفاع ہر حال میں کریں گے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ہونے والے گستاخی پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کارکنوں پر زور دیا کہ قانون کے دائرے میں رہ کر سوشل میڈیا میں گستاخی اور گستاخ بلاگرز کے خلاف متحد ہوجائے۔ انہوں نے کہا کہ اہل سنت والجماعت محب وطن جماعت ہے لیکن گستاخوں کے خلاف احتجاج کرتی رہی گی۔ انہوں نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو خراجِ تحسین پیش کیا اور گستاخ بلاگرز کی گرفتاری پر خوشی کا اظہار کیا۔ علاوہ ازیں امیر اہلسنت چترال نے سعودی عرب بہترین انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ اور آخر میں پاک سعودی پائیدار امن اور دونوں ملکوں کی اندرونی اور بیرونی شرور سے حفاظت کے لئے خصوصی دعائیں کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں