210

خیبرپختونخواوویمن چیمبرآف کامرس کا رواں سال مئی میں بین الاقوامی وومن بزنس کانفرنس کے انعقادکافیصلہ

شاور/خیبرپختونخواوویمن چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری نے صوبہ بھرکی ہنرمندخواتین کوبہترین روزگارکے مواقع فراہم کرنے کے سلسلے میں رواں سال مئی کے دوسرے ہفتے میں بین الاقوامی وومن بزنس کانفرنس کے انعقادکافیصلہ کیاہے جس میں سری لنکا،بھارت،آسٹریلیا،ترکی،چین،بھوٹان، نیپال سمیت دیگرترقی یافتہ ممالک کی کاروباری خواتین شریک ہونگی کانفرنس کامقصدکاروباری خواتین کو باہرکے ممالک کی خواتین سے منسلک کرنااورانہیں بزنس سے متعلق تربیت دینا ہے۔اس بات کا اعلان وویمن چیمبرکی صدرشمامہ ارباب نے اپنے چیمبرمیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیئر پرسن فطرت الیاس بلوراورسینئرنائب صدرامامہ اشفاق بھی موجود تھیں۔وویمن چیمبرکی صدرشمامہ ارباب نے کہاکہ وویمن چیمبرکامقصد تعلیم یافتہ اور غیر تعلیم یافتہ خواتین کے ہنرکوآگے لانا اور انہیں روزگارکے مواقع فراہم کرناہے تاکہ خواتین سلائی کڑھائی کے ہنرسے دوقدم آگے چل کر اپناباعزت روزگار شروع کرسکیں۔انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوامیں ہنرمندخواتین کی کوئی کمی نہیںیہی وجہ ہے کہ وویمن چیمبر ملتان میں ہونیوالے نمائش میں یہاں کی پندرہ خواتین کواپناہنر دکھانے کیلئے لیکرجارہاہے اورمستقبل میں دیگرشہروں میں ہونیوالے نمائش میں بھی صوبے کی خواتین شمولیت یقینی بنائی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ وویمن چیمبرکی کوششوں سے انڈسٹریل پارک کاقیام عمل میں لایاگیاہے جہاں ہنرمندخواتین کواپناروزگار شروع کرنے کیلئے پلاٹ فراہم کئے جارہے ہیں اسکے علاوہ خواتین کو روزگارشروع کرنے کیلئے حکومت کی طرف25فیصدتعاون حاصل ہوگا۔شمامہ ارباب نے کہاکہ ہنرخواتین کو بزنس سے متعلق ٹریننگ دینے کیلئے وویمن چیمبرکے بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام اوردیگراین جی اوزکے ساتھ معاہدے طے پاچکے ہیں ٹریننگ ورکشاپس کے ذریعے خواتین کو بہت کچھ سیکھنے کاموقع مل رہاہے اوروہ انہیں روزگارشروع کرنے میں کافی مددمل رہی ہے انہوں نے وزیراعلیٰ پرویزخٹک سے مطالبہ کیاکہ بزنس کوبطور مضمون نصاب میں شامل کیاجائے تاکہ انہیں روزگارسے متعلق معلومات اور آئیڈیازملیں اور تعلیم سے فارغ ہونے پرانہیںبے روزگاری کاخوف نہ رہے۔انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوااسوقت ریڈزون بن چکاہے کاروبارکے لحاظ سے بینک قرضوں کے طریقہ کار کوفہم بنانے کی ضرورت ہے تاکہ خواتین بزنس فیلڈ میں آگے آئیں اس ضمن میں گورنرسٹیٹ بینک سے بھی ملاقات کی جائیگی انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت کی طرف سے روڈشوپرانہیں اعتماد میں لیاگیاہے تاہم عنقریب خواتین چیمبرکاایک وفد چائنہ جاکر روزگارکے سلسلے میں چائنیزکے ساتھ تبادلہ خیال کریگا۔انہوںنے میڈیاسے اپیل کی کہ وہ ہنرمنداورقابل خواتین کی حوصلہ افزائی اورانہیں گھروں سے نکالنے میں اپناکرداراداکرے۔اس موقع پر فطرت الیاس بلور نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ اسمبلی اور سینٹ میں خواتین کاکوٹہ بڑھایاجائے اسکے علاوہ سب کمیٹیوں میں بھی خواتین کابھرپورحصہ ہونا چاہیے انہوں نے ہراسمنٹ بورڈمیں خواتین کی نمائندگی یقینی بنانے پرزوردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں