219

چترال عوامی نیشنل پارٹی کی تنظیم سازی اور شمولیتی جلسے۔ کثیر تعداد میں لوگوں نے اے این پی میں شمولیت احتیار کرلی۔

چترال(نمائندہ ) عوامی نیشنل پارٹی کا تنظیم سازی کے سلسلے میں ایک مقامی ہوٹل میںایک تقریب منعقد ہوئی جس میں جاوید یوسفزئی صوبائی نائب صدر اور نثار خان جائنٹ سیکرٹری نے شرکت کی۔صوبائی نائب صدر جاوید یوسفزئی نے اعلان کیا کہ
وہ جاکر صوبائی قیادت کی مشاور ت سے یہاں کا کابینہ منتخب کریں گے جو ایک سال کیلئے ہوگا اور اس پر کسی کو بھی تنقید کرنے یا اس کی مخالفت کی اجازت نہیں ہوگی اور جو ایسا کرے گا تو اسے پارٹی کے ساتھ وفادار تصور نہیں کیا جائے گا۔حاجی عید الحسین نے ایک اعتراض کے جواب میں کہا کہ پچھلے بیس سالوں سے جو لوگ اس پارٹی کی قیادت کر رہے ہیں انہوں نے آج تک ایک ایم پی اے تو درکنار ایک ناظم اور کونسلر تک منتخب کرواکر نہیں جتوا سکا اس سے ان لوگوں کی کمزوری صاف ظاہر ہوتی ہے اور اب ان کو چاہئے کہ خوشی سے دوسرے لوگوں کو موقع دے تاکہ وہ اس پارٹی کو کامیاب کرے کیونکہ اس پارٹی نے بغیر کسی لالچ کے چترال میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام کئے اور ہم ان کا شکریے کے طور پر ان کو اس احسان کا بدلہ دینا چاہتے ہیں۔تاہم ایک بڑی تعداد میں پارٹی ورکروں نے حاجی عید الحسین کے حق میں کھڑے ہوکر ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر ہاتھ کھڑے کئے۔ اور پارٹی قیادت پر واضح کیا کہ ان کے بغیر وہ کسی اور کو پارٹی کے صدر کے طور پر ماننے کو تیار ہی نہیں ہیں۔اس کے بعد خورکشاندہ میں ایک شمولیتی جلسے کا اہتمام ہوا جس میں حاجی عیدالحسین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے بغیر کسی لالچ کے اپنے دور اقتدار میں کافی ترقیاتی منصوبے مکمل کئے اور اگر دوبارہ ان کو قتدار ملی تو امید ہے کہ اور بھی بہت زیادہ ترقیاتی کام کریں گے۔ خورکشاندہ سے تعلق رکھنے والے کثیر تعداد میں لوگوں نے عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا جن کے سروں پر پارٹی کے رہنماؤں نے پارٹی کے ٹوپی رکھ دئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں