Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترینگلگت بلتستان

امیرجماعت اسلامی چترال نے گرم چشمہ میں سیلاب سے تباہ ہونے والے مکانوں کے مکینوں سے فرداً فرداً ملاقات کی ،اور ان سے دلی ہمدردی کا اظہار

پشاور(نامہ نگار)حالیہ سیلاب سے ضلع چترال کے تحصیل لٹکوہ کے متاثرہ دیہات شغور،درشپ اور گرم چشمہ کے سیلاب متاثرین کی حالت زار جاننے اور سیلاب کے نقصانات کا مشاہدہ کرنے کیلئے امیر جماعت اسلامی چترال و متوقع ضلع ناظم چترال حاجی مغفرت شاہ لگ بھگ 20کلومیٹر کا فاصلہ پیدل طے کر کے سیلاب سے متاثرہ دیہات کا دورہ کیا ۔لٹکوہ سے ضلع کونسل چترال کے نومنتخب ممبر محمد حسین،الخدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی ترجمان نورالواحد جدون اور تحصیل کونسل چترال سے جماعت اسلامی کے نومنتخب یوتھ کونسلر ضیاء الاسلام بھی ان کے ہمراہ تھے۔انہوں نے اس موقع پر راستے میں سڑک کی بحالی کیلئے اپنی مدد آپ کے تحت کام کرنے والے400سے زائد مقامی باشندوں کیلئے الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت دوپہر کے کھانے کا بھی اہتمام کیاتھا ۔انہوں نے شغور،درشپ اور گرم چشمہ میں سیلاب سے تباہ ہونے والے مکانوں کے مکینوں سے فرداً فرداً ملاقات کی اور ان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آزمائش کی اس مشکل گھڑی میں پوری قوم آپ کے ساتھ ہیں انہوں نے متاثرین کو یقین دلایا کہ ان کے نقصانات کے ازالہ کے لئے وہ ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے ہم مسلسل سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے کوشاں ہیں اور انشاء اللہ متاثرین کی مکمل بحالی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔انہوں نے اس موقع پر شغور میں عمائدین علاقہ کے ساتھ نشست میں مرکزی اور صوبائی حکومت سے چترال کے سیلاب متاثرین کیلئے میگاپراجیکٹس شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔درین اثناء الخدمت فاونڈیشن کی مالی اور تکینیکی معاونت سے تین ہفتے بندش کے بعد چترال ٹاؤن کے اندر واقع تین سول ایریگیشن چینلز کی بحالی ہوگئے ہیں جس کے بعد ابپاشی کے لئے پانی کی فراہمی شروع ہوگئی ۔ ان چینلز سے موڑوہ چینل ، اڑیان چینل اور زرگراندہ ، گولدور ، ژانگ بازار ، ٹھینگ شین، مغلاندہ، مستجپاندہ، فیض آباد، پولو گراونڈ کا علاقہ، سکاوٹس چھاونی اور پنجی کوٹی میں ابپاشی کے لئے پانی بحال ہوگئی ۔موڑدہ چینل کا ہیڈ ڈی۔سی ہاوس کے قریب بحال ہونے کے وقت ضلع کونسل کے ممبر منتخب مولانا جمشید احمد نے اجتماعی دعا سے افتتاح کیا۔ ابپاشی کے پانی کی بحالی کیلئے مقامی دیہات کے لوگوں کے چہروں میں خوشی دیدنی تھی کیونکہ جوار اور مکئی کی فصل، سبزی کی کیاریاں پانی نہ ملنے کے باعث سوکھنا شروع ہوگئے تھے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button