Mr. Jackson
@mrjackson
گلگت بلتستان

جنگلات کے تحفظ کوہرقیمت پریقینی بنایاجائے ، ٹمبر سمگلروں کے ساتھ سختی سے نمٹا جاسکے،صوبائی وزیرمحمودخان

پشاور(نمائندہ ڈیلی چترال)خیبر پختونخوا کے وزیر آبپاشی محمود خان نے کہا ہے کہ جنگلات ماحو ل کو صاف ستھرا رکھنے کے ساتھ ساتھ سیلاب کی تباہ کاریوں اور زمینوں کی کٹاؤ کے روک تھام میں بھی انتہائی مدد گار ثابت ہوتے ہیں اسلئے خیبر پختونخوا کی حکومت نے موجودہ جنگلات کے تحفظ کے ساتھ ساتھ زیادہ سے زیادہ رقبے پر مزید جنگلات لگانے کا عزم کر رکھا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیدو شریف سوات میں محکمہ جنگلات کے بارے میں ایک اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر چیف کنزرویٹر آف فارسٹ ملاکنڈ سرکل کے علاوہ متعلقہ ذمہ دار افسران اور اہلکار بھی موجود تھے۔ قبل ازیں چیف کنزرویٹر آف فارسٹ نے ملاکنڈ سرکل میں جنگلات کے بارے میں صوبائی وزیر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ملاکنڈ ڈویژن میں جنگلات کی حفاظت کیلئے صرف محکمے کے پاس اسوقت صر ف 601 اہلکار ہیں جو کہ ناکافی ہے اس کیلئے مذید عملہ درکار ہوگا انہوں نے تجویز کیا کہ جنگلات کے بچاؤ کیلئے لوگوں کو سوئی گیس ، بجلی اور سولر انرجی کی سہولیات فراہم کرنا انتہائی ضروری ہے۔ صوبائی وزیر محمود خان نے بریفنگ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ جنگلات کے ذمہ دار افسروں اور اہلکاروں کو تاکید کی کہ وہ جنگلات کی حفاظت کو یقینی بنائیں اور غیر قانونی کٹائی اور ٹمبر مافیا کے خلاف گھیرا تنگ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ جنگلات قومی اثاثہ ہیں اسکی حفاظت کرنا محکمہ کے ساتھ ساتھ عوام کا بھی فرض بنتا ہے کہ وہ محکمے کے ساتھ اس سلسلے میں مکمل تعاون کریں تاکہ ٹمبر سمگلروں کے ساتھ سختی سے نمٹا جاسکے۔ انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ وہ جنگلات کی اہمیت کے بارے میں عوام میں شعور اجاگر کرنے کیلئے بھی اپنا کردار ادا کریں ۔ محمو د خان نے متعلقہ حکام کو یقین دلایا کہ ان کے تمام مسائل اور مشکلات کے حل کے بارے میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک اور متعلقہ صوبائی مشیر اشتیاق ارمڑ سے بھی رابطہ کرینگے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button