چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) کنٹرولر امتحانات شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شیرینگل کے دفتر سے جاری اعلامیہ کے مطابق ایم اے/ایم ایس سی، ایم کام، ایم ایڈ، بی ایڈ، بی پی ایڈ اور ڈی پی ایڈ کے سالانہ امتحانات برائے 2015 مورخہ یکم ستمبر2015 سے شروع ہونگے۔ اس سلسلے میں تمام انتظامات مکمل ہوچکے ہیں۔اور پرائیویٹ امیدواروں کے رول نمبرسلپ ان کے متعلقہ پتوں پربذریعہء ڈاکخانہ ارسال کئے جاچکے ہیں جبکہ تمام ریگولر و لیٹ کالج طلباء اپنے کے رول نمبر سلپ متعلقہ کالجوں سے حاصل کرسکتے ہیں۔مورخہ 25 اگست 2015تک اگر کسی پرائیویٹ طالبعلم کو رول نمبر سلپ موصول نہ ہوا تو وہ اپنے داخلے کی تصدیق کے بعد چترال کیمپس سے رول نمبر سلپ کا مثنیٰ(ڈوپلیکیٹ) حاصل کرسکے گا۔