چترال(نمائندہ ڈیلی چترال ) فلاح انسانیت فاؤنڈیشن احیائے نظریہ پاکستان کے سلسلے میں14اگست کواحیائے نظریہ پاکستان کریگی۔جس کے لیے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ملک بھر کی طرح فلاح انسانیت فاؤنڈیشن نے چترال میں بھی نظریہ پاکستان مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔احیائے نظریہ پاکستان پروگرام میں سیاسی مذہبی رہنماؤں کے علاوہ علماء،وکلاء،اساتذہ،صحافی اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات شرکت کریں گی۔پروگرام انشاء اللہ 14اگست 2015ء بعد نماز جمعہ مدرسہ ابی ذر غفاری میں ہوگا جس میں فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے مرکزی رہنما مفتی سعید، ابوبکرمدنی،انجینئرمصطفی مغل،ابراروحید اور ابوھارون مسؤل فلاح انسانیت فاؤنڈیشن دیر زون کے علاوہ دیگر مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین بھی خطاب کریں گے۔ ابوھارون کا کہنا تھا کہ ملک بھر کی مذہبی و سیاسی جماعتیں کلمہ طیبہ کی بنیاد پرلاکھوں جانوں کا نذرانہ پیش کر کے حا صل کیے جانے والے ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا کرنے کی سازشوں کو متحدہو کر ناکام بنایءں۔ سندھی، بلوچی،پٹھان،چترالی،کشمیری سب کلمہ طیبہ پر متحد ہیں۔مزید انہوں نے کہا کہ جمعہ کا خطبہ نظریہ پاکستان ہی بقائے پاکستان ہے کے موضوع پر عظیم مرکزی رہنما مفتی سعیدانشاء اللہ جمعہ مدرسہ ابی ذر غفاری میں پر ھائیں گے۔