221

پاکستان اورچین کے مابین گوادرماسٹرپلان سمیت اربوں ڈالرز کے معاہدوں پردستخط

بیجنگ: وزیراعظم نوازشریف کے دورہ چین کے دوران دونوں ممالک کے درمیان گوادر ماسٹر پلان سمیت اربوں ڈالرز کے مختلف معاہدوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔

وزیراعظم نوازشریف کے دورہ چین کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مختلف معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں جن میں پاکستان اورچینی ریلوے کے مابین ایم ایل ون منصوبے اور اپ گریڈیشن کے ڈیزائن کے کمرشل معاہدے سمیت ”گوادر ایسٹ بے” کی تعمیر اور گوادر اسمارٹ سٹی معاہدے پر دستخط کیے گئے۔

پاکستان کی جانب سے سعد رفیق اور چین کے وزیر ٹرانسپورٹ لی ژیاؤ پنگ نے وفود کی قیادت کی جبکہ گوادر اسمارٹ سٹی معاہدے پر جی ڈی اے کے چیئرمین ثناء اللہ زہری اور سیکرٹری شہریار نے دستخط کئے۔ گوادر ایسٹ بے 6 رویہ شاہراہ ہوگی جس کے ساتھ ریلوے ٹریک بھی ہوگا، گوادر ایسٹ بے بندر گاہ کے ایک طرف سے شروع ہو کر دوسری جانب سے باہر جائے گی جس کے باعث بندرگاہ پر سامان کی نقل و حمل تیز ہو جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں