286

ایم این اے شہزادہ افتخار الدین کا دورہ تورکھو اور روڈ میں کام کا تفصیلی جائزہ۔

بونی ( جمشیدا حمد)منگل کے روز ایم این اے شہزادہ افتخار الدین نے تورکھو کا دورہ کیا اور زیر تعمیر تورکھو روڈ میں کام کا جائزہ لیا ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر مستوج محمد حیات شاہ تحصیل ناظم سب ڈویثرن مستوج مولانا یوسف اور تورکھو سے آئے ہوئے عمائیدیں کی کثیر تعداد موجود تھے موقع پر کام کا جائزہ لیا اس کے بعد استارو میں تورکھو کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے عمائدیں سے ملاقات کی استارو پہنچنے پر ایم این اے شہزادہ افتخار الدین کاپرتباک استقبال کیا گیااس موقع پر عمائیدیں تورکھو نے اپنے درینہ مطالبہ اور مسئلہ تورکھوروڈ کا ذکر کر تے ہوئے کہا حکومت اور ڈیپارٹمنٹ کی عدم توجہی کی بنا پر روڈ میں کام غیر تسلی بخش نظر آرہی جوکہ عوام کے لیے مایوس کن ہے اس علاقے کے عوام امد ورفت کے سلسلے میں ہمیشہ مشکلات سے دوچار ہیں حالیہ روڈ میں کام کے لیے مشنری نہ ہونا ،متعلقہ ٹھیکہ دار کا ہمیشہ عدم موجودگی اوڈیپارٹمنٹ کی عدم توجہی کی بناپر کام ست روی کا شکار ہے پورا کمپنی کی طرف سے مشینوں کے ذمہ دارایک شخص سائیڈ پر موجود ہے متعلقہ ٹھیکہ دار کنسلٹنٹ کی عدم موجود گی کام کی معیار اور رفتارکو مزید خراب کر رہی ہے کامیابی کی امیدنظر نہیں آرہی ہے جسکی وجہ سے عوام مایوس ہو چکے ہیں اس سلسلے میں حکومت اور ڈیپارٹمنٹ کی دلچپی انتہائی ضروری ہے انہوں نے مزید کہا کہ مختلف جگہوں میں پلوں کی تعمیر اور زمین کا معاوضہ لوگوں کوبھر وقت ملنی چائیے تاکہ عوام کی تسلی ہو سکیں آخر میں صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس سلسلے میں عوام کے ساتھ تعاون کر کے مزید فنڈ کی فراہمی اور جدید مشنری سائیڈ میں پہنچا کر تورکھو لوگوں کا درینہ روڈ کا مسلہ حل کی جائے۔ مقریریں میں محمد نواب خان ایڈوکیٹ ،سابق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل قیوم بیگ۔ریٹائرڈکپٹن فاروق الغظم، سفیر اللہ رہنمااے پی ایم ایل سب ڈویثرن مستوج،اقبال ،احمد اللہ دیگر نے خطاب کیے اور ایم این اے شہزادہ افتخار الدین کو علاقے اور روڈ کے دورہ کر نے کا شکریہ ادا کر تے ہو ئے کہا کہ انہوں نے اپنے والد مخترم شہزادہ محی الدیں کے نقش قدم پر چل کر علاقے کی عوام کے ساتھ تعاون کر کے یہاں تشریف لائے جو کہ اس کے والد مخترم شہزادہ محی الدیں نے سب سے پہلے اپنے دور اقتدار میں اس دوڑ میں کام کا اغاز کیا تھا ہم ان کی خدمات کو کھبی فراموش نہیں کر یں گے ۔اس کے علاوہ تحصیل ناظم سب ڈویثرن مستوج مولانا یوسف اور اسسٹنٹ کمشنر مستوج محمد حیات شاہ نے خطاب کیے اور ایم این اے شہزادہ افتخار الدیں کا شکریہ ادا کیا اور انتظامیہ کی طرف سے عوام کے ساتھ ہر ممکن تعاون کا اعادہ کیا اخر میں ایم این اے چترال شہزادہ افتخار الدیں نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ وزیر اغظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے چترال کے دورے کے موقع پر مختلف منصوبوں کے افتتاح کے ساتھ اس مزکورہ روڈ کا بھی افتتاح کیا تھا چھ مہینے گذرنے کے باوجود بھی یہ روڈ اسی حالت میں موجود ہے جوکہ صوبائی حکومت اور متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کی عدم توجہی کا ثبوت ہے میں نے آپنے کوشیوں سے وفاقی حکومت سے دس کروڑ روپے پہلے منظور کروائی اور چھبیس کروڑ روپے مزید ریلیس ہونگے جس وقت ڈیپارمنٹ کی طرف سے ڈکومنس اسلام اباد پہنچیں گے اسی وقت رقم ریلیس کی جائے گی جوکہ کام کی نوغیت اور پیمائیش کو دیکھتے ہوئے خرچ کی جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ میں کوشیش کر کے اسلام اباد سے کام کی نگرانی کے لیے منیٹرنگ ٹیم کا بندوبست کرونگا جو کہ کام کی نگرانی کے لیے یہاں ائیں گے اور اسسٹنٹ کمشنر مستوج اور تحصیل ناطم سب ڈویثرن مستوج بھی کام کی نگرانی کا خصوصی ہدایت کی اخر میں یہ پروگرام روڈ کی کامیابی کی دعائیہ کلمات کے ساتھ اختتام پزیر ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں