تازہ ترین
تھانہ دروش پولیس کی کامیاب کاروائی ملزمان سے2362 گرام چرس برامد

تھانہ دروش پولیس کی کامیاب کاروائی ملزمان سے2362 گرام چرس برامد
انسپکٹر جنرل آف خیبرپختونخواہ پولیس اختر حیات خان ,ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد علی خان کے خصوصی احکامات اور ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ خان کے زیر نگرانی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔
ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل دروش اقبال کریم اور ایس۔ایچ۔او تھانہ دروش SI حیدر حسین کی سربراہی میں ایڈیشنل ایس۔ایچ۔او تھانہ دروش فیض الرحمن اور ٹیم نے دوران گشت ملزم عزیز الرحمن ولد حبیب الرحمن سکنہ گولدور کے قبضے سے 590 گرام چرس, جبکہ ASI رحمت مراد اور ٹیم نے دوران موبائل گشت ملزم صلاح الدین ولد محمد جان سکنہ افغانستان حال کلکٹک دروش چترال کو مشکوک حالت میں پاکر تلاشی لینے پر اس کے قبضے سے 1772 گرام چرس برامد کئیں۔