Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

چترال کے اکثر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی جس کے نتیجے میں متعدد علاقوں سے سیلاب کی خبریں موصول

چترال (نمائندہ ) نماز جمعہ کے فوری بعد چترال کے اکثر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی جس کے نتیجے میں متعدد علاقوں سے سیلاب کی خبریں موصول ہوئی ہیں جن میں بروز کے دو مقامات بروز گول اور کوڑ شامل ہیں۔ اب تک موصول شدہ اطلاع کے مطابق سیلابی ریلے نے بروز گول اور کوڑ میں تین تین گھروں کو بہالے گئی ہے۔ ریسکیو 1122کے مطابق دونوں طرف بڑی تعداد میں گاڑیاں کوڑ کے مقام پر سیلابی ریلے کی وجہ سے پھنس کر رہ گئی ہیں۔ ڈی سی لویر چترال محسن اقبال نے میڈیا کو بتایاکہ متاثرہ گھرانوں کیلئے امدادی سامان ہنگامی بنیادوں پر روانہ کئے گئے ہیں جبکہ چترال پشاور روڈ کو جلد ہی ٹریفک کے لئے بحال کردی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button