جماعت سلامی ضلع لویر چترال نے ہفتہ یکجہتی غزہ کے سلسلے میں جمعہ کے روز ضلعے کے 22 مختلف قصبات میں بیک وقت جلسوں کا اہتمام کا اہتمام

چترال (نامہ نگار)جماعت سلامی ضلع لویر چترال نے ہفتہ یکجہتی غزہ کے سلسلے میں جمعہ کے روز ضلعے کے 22 مختلف قصبات میں بیک وقت جلسوں کا اہتمام کا اہتمام کیا جن میں غزا میں اسرائیلی جارحیت اور بربریت کی شدید مذمت کی گئی جن سے پارٹی کے ضلعی امیر وجیہہ الدین کے علاوہ دوسرے سینئر رہنماؤں فضل ربی جان، مولانا جمشید احمد، عبدالحق، شجاع الحق بیگ، مولانا صلاح الدین اور دوسروں نے خطاب کیا۔ جن مقامات پر جلسوں کا اہتمام کیا گیا، ان میں عشریت، ارندو، دروش، جنجریت، کسیو، شیشی کوہ، بروز، ایون، بریر، چمرکن، ژوغور، دنین، سنگور، کوغوزی، برنس، مروئے، کالکٹک، پرئیت، گرم چشمہ، چترال شہر کے اتالیق چوک اور چیو بازار شامل ہیں۔ مقررین نے کہاکہ 25مارچ کو جنگ بندی ختم کرکے اسرائیل نے اب تک 1563اور مجموعی طور پر 60ہزار فلسطینیوں کو شہید کیا ہے جن میں معصوم بچے بھی شامل ہیں جبکہ لاکھوں زخمی ہوچکے ہیں لیکن عالمی برادری بالعموم اور مسلم امہ بالخصوص مجرمانہ خاموشی کا مرتکب ہے اور ان حالات میں دنیا بھر میں مسلمانوں کی دلوں کی آواز جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے بڑے پیمانے پر بیداری ملت کا سلسلہ شروع کیا ہے اور 20اپریل کو اسلام آباد میں ایک تاریخی ملین مارچ ہوگا جس کے ذریعے دنیا کو یہ پیغام دیا جائے گاکہ پاکستان کے عوام اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہیں۔انہوں نے چترال کے مسلمانوں سے اسلام آباد کے میلین مارچ میں جوق درجوق شرکت کی اپیل کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔