273

جی اوسی سوات کادورہ چترال ،سٹرکوں کی مکمل اورہرقسم کے ٹریفک کے لئے بحالی کی ہدایت

چترال (ڈیلی چترال نیوز)حالیہ سیلاب میں متاثرہ بروزکے مقام پرایف ڈبلیواونے اسٹیل پُل بچھاکرچترال پشاورروڈہرقسم کے ٹریفک کیلئے کھول دیاہے ۔گذشتہ دن جنرل آفیسرکمانڈنٹ سوات میجرجنرل نادرخان نے چترال کادورہ کیا ۔اورسیلاب کے بعدسٹرکوں کی بحالی کے کاموں کامعائنہ کیا ۔جس کے ہمراہ کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کرنل نعیم اقبال بھی موجود تھے ۔جی او سی نے بروزپل کے معائنہ کے بعدچترال مستوج روڈکوراغ کے مقام پربحال شدہ حصے کامعائنہ کیا جہاں مستوج سے رکن صوبائی اسمبلی سیدسرارحسین بھی موجود تھے جنہوں نے بحالی کے کاموں پربڑھ چڑھ کرحصہ لینے پر چترال سکاؤٹس اورپاک آرمی کی کاوشوں کوسراہا۔جی اوسی نے چترال گرم چشمہ روڈ کاوزٹ کیا انہوں نے پاک فوج کے جوانوں کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے سٹرکوں کی مکمل اورہرقسم کے ٹریفک کے لئے بحالی کی ہدایت کی۔چترال سکاؤٹس کی طرف سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔کرنل محمود کے مطابق آرمی کے دوہیلی کاپٹرواپس پنڈی اورپشاورجانے کے بعدزمینی راستوں سے متاثرہ مقامات کی امدادی سامان کی ترسیل کاسلسلہ جاری ہے ۔گذشتہ دودنوں کے دوران تقریبا23ہزارکلوگرام امدادی اشیاء مختلف علاقوں میں تقسیم کئے گئے ۔جن میں واسم ،خروزگ،میراگرام نمبر۲،گشت،سولاسپور،گرم چشمہ ،کوراغ،تریچ ،ریشن اورچترال ٹاون شامل ہیں۔اس کے علاوہ 80ہزارلیٹرپینے کاصاف پانی بھی چترال شہرمیں تقسیم کیاگیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں