گلگت،ضلعی انتظامیہ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری

گلگت /ضلعی انتظامیہ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ۔ حیدری محلہ نگرل میں سرکاری روڈ واگزار ۔تفصیلات کے مطابق سوموار کے روز اسسٹنٹ کمشنر /سب ڈویژنل مجسٹریٹ گلگت نوید احمد کے حکم پر سٹی مجسٹریٹ مختار احمد نے فورس کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے تجاوزات کو مسمار کرکے سرکاری روڈ کو واگزار کرا لیا روڈ کے واگزار ہونے پر علاقہ مکینوں کا اظہار مسرت ۔واضح رہے کہ حیدری محلہ نگرل کے ایک رہائشی نے سرکار سے اپنی زمین کا معاویضہ لینے کے باوجود اپنی تعمیرات کو ہٹانے سے انکاری تھا ۔جس سے علاقہ مکینوں کو آمدو رفت میں شدید مشکلات کا سامنا تھااس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر گلگت نے فوری طور پر کاروائی کا حکم جاری کیا جسکے نتیجے میں مجسٹریٹ نے کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی قانونی تجاوزات کو مسمار کردیا ہے ۔اور سرکاری روڈ کو واگزار کرکے لوگوں کی آمدورفت کا مسئلہ حل کر دیا ہے روڈ کے واگزار ہونے کے موقع پر علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ وہ انتظامیہ کے مشکور ہیں کہ انہوں نے ہماری درخواست پر عمل کرتے ہوئے ہماری مشکل آسان کر دی ہے اور یہ آمدورفت کے حوالے سے جو انکے مسائل تھے آج حل ہو گئے ہیں انکا مزید کہنا تھا کہ وہ موجودہ صوبائی حکومت اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ وہ بلا تفریق ایسی کاروائیوں کا آغاز کئے ہوئے ہیں اور ہر شخص کی کی بغیر کسی تعلق واسطے اسکی بات سن کر مسئلے کا حل نکالا جاتا ہے