تازہ ترین
بلج شوتار چترال لوئر شکار سیزن 2025 اور 2026 کے لیے مکمل طور پر بند قرار۔نوٹفیکشن جاری

چترال(نامہ نگار )وائلڈ لائف محکمہ خیبر پختونخواہ کی طرف سے جاری ایک نوٹفیکشن کے ذریعے چترال کے تمام شکاری حضرات کو مطلع کیا گیا ہے کہ
چیف کنزرویٹر وائلڈ لائف، محکمہ خیبر پختونخواہ کی طرف سے افس آرڈر نمبر 78 کے تحت بلج شوتارچترال لوئر کو شکار سیزن 2025 اور 2026 کے لیے مکمل طور پر بند قرار دیا گیا ہے.نوٹفیکشن کے مطابق بلچ شوتار اب شکار کے لیے ممنوعہ علاقہ میں شامل ہے۔ لہٰذا تمام شکاری حضرات کو اطلاع دی گئی ہے کہ اگر کوئی شکاری بلج شوتار میں شکار کے دوران پایا گیا تو اس کے خلاف وائلڈ لائف اور بائیو ڈائیورسٹی ایکٹ 2015 کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔تمام شکاری حضرات سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ محکمہ وائلڈ لائف کے ساتھ تعاون کریں اور اس نوٹیفکیشن پر مکمل طور پر عمل کریں۔