تازہ ترین
چترال کے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی ہے ۔سنیٹر مشاہد حسین سید
چترال ( نمایندہ ڈیلی چترال ) سنیٹر مشاہد حسین سید چیئرمین سنیٹ کمیٹی برائے ڈیفنس ،سنیٹر ثمینہ عابد اورسنیٹر احمد حسن نے جمعہ کے روز چترال کا دورہ کیا ۔ ایڈیشنل سیکرٹری محمد حسن بھی اُن کے ہمراہ تھے ۔ چترال ائر پورٹ پر ڈپٹی کمشنر چترال امین الحق ،پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی کو آرڈنیٹر رحمت غازی ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبد الغفار نے اُن کا استقبال کیا ۔ سینٹ کی ٹیم بعد آزان چترال سکاؤٹس ہیڈ کوارٹر گئی ۔ جہاں کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نعیم اقبال نے چترال میں سیلاب کی وجہ سے ہونے والے جانی نقصانات ،انفراسٹرکچر اور مالی نقصانات کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا ۔ جبکہ ریلیف ،ریسکیو اور روڈ ز کے حوالے سے لائن ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے کئے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی ۔ سینٹر مشاہد حسین سید اور سنیٹر ثمینہ عابد نے بعد آزان گورنر کاٹیج چترال میں صحافیوں سے مختصر خطاب میں کہا ۔ کہ چترال کے سیلاب کے حوالے سے سینٹ میں آواز اُٹھایا گیا ہے ۔ اور موجودہ ٹیم سنیٹ کی طرف سے چترال کی وزٹ پر آئی ہے ۔ اور ہمیں چترال کے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی ہے ۔ اس موقع پر صحافیوں نے چترال میں سیلاب کی وجہ سے لوگوں پر گزرنے والے حالات اور متاثرہ لوگوں کی طرف سے حکومت سے کئے جانے والے توقعات کے بارے میں سنیٹرز کو آگاہ کیا ۔ اور کہا ۔ کہ سینکڑوں متاثرہ خاندان اس انتظار میں ہیں ۔ کہ حکومت کی طرف سے انہیں مستقل بنیادوں پر بسایا جائے گا ۔ لیکن زمینی حقائق سے اس قسم کے نظر نہیں آرہے ہیں ۔ مشاہد حسین سید اور ثمینہ عابد نے سینٹ میں اس حوالے سے مزید آواز اُٹھانے کے عزم کا اظہار کیا ۔ سنیٹروں کی ٹیم وقت کی کمی کے باعث پروگرام کے مطابق متاثرہ گاؤن ایون اور بروز کا دورہ نہ کر سکی ۔ جبکہ ائر پورٹ پر متاثرین میں ریلیف تقسیم کرنے کا کام بھی پرواز کے چھوٹ جانے کے خدشے کے پیش نظر نہ ہو سکا ۔ تاہم سنیٹر ثمینہ عابد کی خواہش پر اُن کے نانا کے رہائش گاہ شاہی قلعہ چترال کا دورہ کیا گیا ۔