476

شندور ویلفیئر ٹرسٹ چترال کراچی کی طرف سے متاثرین موژگول کے لئے ایک فری میڈیکل کیمپ کے لئے دس کاٹن ادویات دیئے گئے

چترال(نمائندہ ڈیلی چترال)شندور ویلفیئر ٹرسٹ چترال کراچی کی طرف سے متاثرین موژگول کے لئے ایک فری میڈیکل کیمپ کے لئے دس کاٹن ادویات دیئے گئے۔ویلفیئر کی طرف سے مولانا عبدالشکور جنرل سیکرٹری جمعیت علماء اسلام چترال نے دس کاٹن ادویات دے دئیے۔اس دورے کے دوران مولانا عبدالشکور نے کوشٹ سے لیکر وریجون موڑکہو تک113متاثرین سیلاب کو فی گھرانہ 3000روپے کے حساب سے نقد رقم بھی دے دئیے۔مولانا عبدالشکور نے کہا شندور ٹرسٹ کی طرف سے سیلاب متاثرین کے ساتھ امداد جاری ہے انشاء اللہ باقی ماندہ متاثرین تک بھی امداد پہنچایا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ متاثرین سیلاب اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھے۔اس مشکل گھڑی میں علماء متاثرین کے ساتھ ہیں۔سیلاب متاثرین کے دکھ اور مصیبت میں شریک ہیں۔متاثرین سیلاب صبر کا مظاہرہ کریں اللہ تعالیٰ کی مدد صبر کرنے والوں کیساتھ ہے۔اُنہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ اس مشکل کی گھڑی میں متاثرین سیلاب سے مکمل تعاون کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں