Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

جماعت اسلامی اور جے یو آئی پر مشتمل دینی جماعتوں کے اتحاد کو بیس ارکان کی حمایت حاصل، دونوں جماعتوں کے نامزد ضلع ناظم مغفرت شاہ اورضلع نائب ناظم مولانا عبدالشکور

چترال( نمائندہ ڈیلی چترال ) جماعت اسلامی اور جے یو آئی پر مشتمل دینی جماعتوں کے اتحاد کو بیس ارکان کی حمایت حاصل ہوگئی ہے جن میں جماعت اسلامی کے بارہ اور جے یو آئی کے آٹھ ارکان شامل ہیں ، اسی طرح 38 کے ایوان میں دینی جماعتوں کے اتحاد کو واضح برتری حاصل ہوگئی ہے ۔ ہفتے کے روز ایک مشترکہ ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی مغفرت شاہ اور امیر جے یو آئی قار ی عبدالرحمن قریشی نے کہاکہ چترال میں ضلعی حکومت سازی کے سلسلے میں اب تمام افواہیں اور قیاس آرائیاں کوئی حیثیت نہیں رکھتیں۔ دونوں جماعتوں کے منتخب ارکین میں نامزد ضلع ناظم مغفرت شاہ ، شیر محمد ارندو، مولانا عمادالحق ایون، مولانا جمشید احمد چترال ون، مولانا جاوید حسین موڑکھو، اکبر شاہ شاگرام جبکہ مخصوص نشستوں کے اراکین شاہی گل، سمیہ قادر، رحمت الٰہی، عبدالوہاب اور اقلیتی رکن عمران کبیر اور محمد حسین لوٹ کوہ جماعت اسلامی کی طرف سے موجود تھے جبکہ جے ۔یو۔آئی کے ضلع نامزد نائب ناظم مولانا عبدالشکور کے علاوہ مولانا محمود الحسن دروش، مولانا انعام الحق عشریت، مولانا عطاء الرحمن تریچ، شیر محمد شیشی کوہ، ریاض احمد دیوان بیگی چترال ٹو جبکہ اقلیتی نشست سے تراب خان بریر اور شاکرہ بی بی موجود تھیں۔ دونوں جماعتوں کے امراء نے کہاکہ دینی جماعتوں کے اس اتحاد کو اب کوئی خطرہ لاحق نہیں اور اس سلسلے میں تمام رکاوٹین دور ہوچکی ہیں اور اتحاد کو دونوں جماعتوں کی صوبائی اور مرکزی جماعتوں کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے کہاکہ جے یو آئی کے چار ناراض ارکان کی حمایت صوبائی امیر گل نصیب خان کی طرف سے دئیے گئے تحریری احکامات کے مطابق ان کو حاصل ہوں گے جبکہ پی پی پی سے تعلق رکھنے والے چار اراکین کونسل کی حمایت کا حصول بھی یقینی ہے۔ اس موقع پر جے یو آئی کے رہنما مولانا حسین احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ اتحاد اللہ پاک کی رضامندی، دین کے غلبہ ، اسلامی کلچر کے فروع اور چادر چار دیواری کی تقدس کو یقینی بنانے کے لئے قائم کیا گیا ہے اور یہ اتحاد قائم ودائم رہے گا اور پورے ملک میں ایم ایم اے کے قیام کا باعث بنے گا۔ نامزد نائب ناظم ضلع مولانا عبدالشکور نے بھی خطاب کیا ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button