موسمیاتی تبدیلی ایک عالمی مسئلہ ہے اوراس کے نقصانات سے بچنے کے لئے ہم سب کواپناکرداراداکرناچاہیے/ڈپٹی کمشنرچترال محمدعمران خان یوسفزائی

چترال(ڈیلی چترال نیوز) ایس آئی ایف پراجیکٹ کے زیراہتمام چترال کے مقامی ہوٹل میں ایک ابتدائی سیشن کاانعقاد کیاگیا۔جس کی مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنرلوئرچترال محمدعمران خان یوسفزائی تھے۔تقریب میں لائن ڈیپارمنٹ کے سربراہاں ،این جی اوز کے نمائندے دوسرے خواتین وحضرات نے شرکت کی۔ڈی سی لوئر چترال محمدعمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایس آئی ایف اپنی نوعیت کے اہم پراجیکٹ ہے جس سےیہاں کے سترفی صدآبادی مستفیدہورہی ہے ، موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں اثرات سے نمٹنے کے لئے اقدامات میں آگاہی فراہم کررہے ہیں ۔موسمیاتی تبدیلی ایک عالمی مسئلہ ہے اوراس کے نقصانات سے بچنے کے لئے ہم سب کواپناکرداراداکرناچاہیے ۔انہوں نے SIF کی کوششوں کی تعریف کی اور ان ترقیاتی اوربحالی کے کاموں کی مثبت اثرات کو تسلیم کرتے ہوئے لائن ڈیپارمنٹ کوہدایت کی کہ چترا ل میں کام کرنے والے غیرسرکاری اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں ،ان کی کاموں میں کوتاہی برداشت نہیں کیاجائے گا چترا ل کے غیرسرکاری ادارے حکومت کے شانہ بشانہ بحالی اورترقیاتی کاموں میں مصروف عمل ہیں چترا ل کی ترقی میں ان اداروں کابڑاہاتھ ہے ۔اس سے قبل پراجیکٹ منیجرایس آئی ایف چترال اویس احمدنے لوئرچترال میں ایس آئی ایف ترقیاتی پلان کے حوالے سے جامع جائزہ فراہم کیااور2024کے منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ چترال میں 540 کے قریب گلیئشرزہیں جن میں 116گلیشئرزمیں موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث تالاب بنے ہوئے ہیں جوچترا ل کے لئے خطرے کی علامت ہے ۔ موسمیاتی تبدیلیوں کے ان خطرات کے جواب میں، SIF چترال میں کیشن فرواڈسکیم ریلیف، جلد بحالی، اور GLOF پروجیکٹ پر عمل درآمد کر رہا ہےیہ پراجیکٹ گلاف زدعلاقوں میں ترجیحی بنیاوں پرکام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ متعلقہ محکمے کے ساتھ ڈیزاسٹرمنیجمنٹ پلان بنانے ،محکمہ فارسٹ کےساتھ شجرکاری مہم ،خواتین کومعاشی طورپرمضبوط بنانے کے لئے انہیں کاروبارمیں یکسان مواقع کی فراہمی دیگربحالی کے سیکٹرمیں کام کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔تقریب میں ضلعی انتظامیہ اوردوسرے محکموں کو لوئر چترال میں SIF کی جانب سے مکمل کئے گئے کامیاب سکیموں سے آگاہ کیا گیااور2024 کے مکمل پلان کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔