Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

فلاح انسانیت فاؤنڈیشن نے چترال کے مختلف علاقوں میں بھی پانی کی فراہمی کے لئے واٹر پروجیکٹس کاآغاز کر دیا

چترال(نمائندہ ڈیلی چترال)فلاح انسانیت فاؤنڈیشن نے چترال کے مختلف علاقوں میں بھی پانی کی فراہمی کے لئے واٹر پروجیکٹس کاآغاز کر دیا ہے ۔ چیئرمین ایف آئی ایف حافظ عبدالرؤف نے گرم چشمہ میں واٹر پروجیکٹ کا افتتاح کیا۔ اس واٹر پروجیکٹ کے ذریعے تقریباً پانچ سو افراد صاف پانی کی سہولت سے مستفید ہوں گے۔ اس کیلئے پانچ ہزار فٹ پائپ پورے علاقے میں بچھایا گیا ہے ۔ اس موقع پر حافظ عبدالرؤف نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن گزشتہ دو سال سے چترال کے علاقوں میں خدمت انجام دے رہی ہے ۔اس حوالے سے چترال میں بیشتر طبی و فلاحی منصوبہ جات کا آغاز کیا گیا ہے جس سے ہزاروں افراد فائدہ اٹھا رہے ہیں ۔ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن لوگوں کی بے لوث اور بلاتفریق مدد کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس واٹر پروجیکٹ سے پہلے لوگ نالوں کا گندا پانی پینے پر مجبور تھے جس سے طرح طرح کی بیماریاں عام ہیں،چشموں کا پانی لانے کے لئے گھنٹوں پیدل سفر کر نا پڑتا تھا جو انتہائی مشکل ہے تو الحمدللہ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن نے یہ واٹر پروجیکٹ مکمل کر کے اہل علاقہ کو بہت بڑا ریلیف دیا ہے۔

Related Articles

Back to top button