تازہ ترین
شیندورمیں محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا کی جانب سے صفائی مہم اختتام پذیر
شیندورمیں محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا کی جانب سے صفائی مہم اختتام پذیر ہو گئی۔ کچھ روز قبل چترال میں منعقدہ شیندورمیلہ ختم ہونے کے بعد شیندور کے دو کلومیٹر علاقے میں جابجا گندگی کے ڈھیر پڑے ہوئے تھے۔ علاوہ ازیں چھوٹی عید کے بعد شمالی علاقہ جات میں سیاحوں کی بکثرت آمد کے بعد گندگی کی شکایات بھی محکمہ کو موصول ہوئی تھیں۔جس کے بعد محکمہ سیاحت اور چترال کی انتظامیہ نے شیندور میں دو روزہ صفائی مہم کا آغاز کیا جس میں 50 رضاکاروں نے حصہ لیا۔ علاوہ ازیں محکمہ کی جانب سے ایبٹ آباد، ہرنوئی، نتھیہ گلی، اور مانسہرہ میں بھی صفائی مہم کا آغاز کیا گیا۔