Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

یونین کونسل ایون کے نقصانات کا جائزہ لینے اور بحالی کیلئے فوری اقدامات کرنے کے حوالے سے پی پی اے ایف کی ٹیم کا ایک غیر معمولی اجلاس

چترال ( محکم الدین محکم) حالیہ سیلاب میں سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ یونین کونسل ایون کے نقصانات کا جائزہ لینے اور بحالی کیلئے فوری اقدامات کرنے کے حوالے سے پی پی اے ایف کی ٹیم کا ایک غیر معمولی اجلاس ایون اینڈ ویلیز ڈویلپمنٹ پروگرام ( اے وی ڈی پی ) کے آفس میں منعقد ہوا ۔ جس میں ایون ، بمبوریت ،بریر اور رمبورسے نومنتخب بلدیاتی چیرمین و ممبران ،اے کے آر ایس پی اور ایس آر ایس پی کے ذمہ داران اور اے وی ڈی پی کے چیرمین و بورڈ ممبران اور تنظیمات کے صدور نے شرکت کی ۔ اجلاس میں ایون اور کالاش ویلز میں حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے متعلق اے وی ڈی پی کی طرف سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ اور بتایا گیا ۔ کہ کالاش ویلز بشمول ایون 119گھر مکمل ختم ہو گئے ہیں ۔ 31گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے ۔ 50دکانات 7ہوٹلز6گاڑیاں 30مویشی خانے 60 ائریگیشن چینلز18 واٹر سپلائی سکیمز 6 لنک روڈز23پن چکیاں 8 جیپ ایبل پُل 18پیدل پُل سیلاب برد ہو گئے ہیں ۔ 3کالاش جشٹکان 2سکولوں سمیت 8مساجد اور مدرسوں کو نقصان پہنچا ہے ۔ جبکہ 7 منی ہائیڈل پاور سٹیشن 2کالاش قبرستان 4 پیدل راستے بہہ گئے ہیں ۔ یوسی میں 2500گھرانوں کی زرعی زمینات ، اخروٹ اور دیگر میوہ جات کے باغات اور کھڑی فصلیں متاثر ہوئی ہیں ۔ اورکالاش وادیوں میں 300سے زیادہ مال مویشی ہلاک ہو گئے ہیں ۔ علاقے میں انتہائی ہیجانی کیفیت ہے ۔ اور متاثرہ لوگوں کو ناقابل بیان مایوسی اور محرومی نے گھیر لیا ہے ۔ اس لئے لوگوں کو دوبارہ نارمل زندگی کی طرف لانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی اشد ضرورت ہے ۔ اجلاس کے شرکاء نے پی پی پی ایف کی ٹیم کے ذمہ داروں محمد ساجد ایم این ای ، عمران خان اسسٹنٹ منیجر ، سیدہ مجییبہ بتول ایس ایس سی اور آفتاب احمد ایس ایم ای سے مطالبہ کیا ۔ کہ علاقے کے لوگوں کی بحالی کیلئے بلا تاخیر کام کا آغاز کیا جائے ۔ اجلاس میں موجود ممبر ڈسٹرکٹ کونسل ایون عماد الحق ، چیرمین ویلج کونسل ایون ون مجیب الرحمن ، وائس چیرمین فضل الرحمن ، کسان کونسلر مجاہد ،احکام الدین ،عبدالرزاق جنرل کونسلر ویلج کونسل بمبوریت، بزرگ احمد کسان کونسلر ، امیر جماعت اسلامی حلقہ ایون اور دیگر حاضرین نے اس موقع پر کہا ۔ کہ چونکہ اے وی ڈی پی اس علاقے کے تینوں کالاش وادیوں رمبور ،بمبوریت ، بریر اور ایون کے لوگوں کا اپنا ادارہ ہے ۔ اور ان وادیوں میں ترقیاتی کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتی ہے ۔ اس لئے پی پی اے ایف باہر سے پارٹنر یہاں لانے کی بجائے اے وی ڈی پی کو پارٹنر بناکر کام کرے ۔ تاکہ ترقیاتی منصوبے بروقت اور بہتر طریقے سے انجام پا سکیں ۔ اور تمام لوگ ان سکیموں اور ترقیاتی کاموں سے استفادہ حاصل کر سکیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button