Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

ایم پی اے سلیم خان نے وادی ارکاری کے 71گھروانوں میں ریلیف تقسیم کئے ،بحالی کے کاموں میں عوام کویقین دہانی کی

چترال (ڈیلی چترال نیوز)رکن صوبائی اسمبلی چیئرمین ڈیڈک سلیم خان نے وادی ارکاری کے مختلف سیلاب سے متاثرہ علاقوں کادورہ کیا ۔ اس موقع پرانہوں نے وادی ارکاری کے مختلف دیہات کے 71متاثرہ خاندانوں میں ریلیف تقسیم کئے جن میں آٹا،چاول ،گھی ،دالیں ،اورچائے وغیرہ ضرورت اشیاء تھے۔ممبرصوبائی اسمبلی سلیم خان ڈیلی چترال سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ حالیہ سیلاب کی وجہ سے چترال کے اکثرعلاقے تباہ ہوچکے ہیں ۔جن میں بحالی کے کام پاک آرمی چترال سکاؤٹس اورمتعلقہ سرکاری ادارے انتہائی تیزی سے کررہے ہیں ۔عنقریب چترال بھرکے زمینی راستے بحال ہونگے۔انہوں نے ارکاری کے عوام بحالی کے کاموں کوفوری تسلی بخش کرنے یقین دہانی کی۔انہوں نے مزیدکہاکہ سیلم خان نے ہماری کوشش ہے کہ چترال کے جو لوگ جانی نقصان آٹھا چکے ہیں اور اپنے گھروں سے محروم ہوچکے ہیں۔ اْن کو مستقبل میں مزید جانی اور مالی نقصانات سے بچانے کیلئے محفوظ مقامات پر آباد کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔ کیونکہ متاثرہ مقامات دوبارہ رہنے کے قابل نہیں ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button