تازہ ترین
وزیر اغظم پاکستان صحت کارڈ تقسیم کا سلسلہ چترال میں جاری
بونی ( جمشید احمد)صحت اور علاج مغالجے کے حوالے سے عوام کو بہتر سہولت پہنچانے کے خاطر وزیر اغظم پاکستان صحت کارڈ تقسیم کا سلسلہ چترال میں جاری ہے اس حوالے سے متعلقہ ٹیم چترال کے مختلف یوسیز کا دورہ کرکے مستحقین کو وزیر اغظم صحت کارڈ تقسیم کر رہے ہیں متعلقہ ہ ٹیم کے کہنے کے مطابق ضلع چترال کو منظور شدہ پانچ ہزار کارڈوں میں سے دو ہزار کارڈ مختلف دس یو سیز میں تقسیم کیے جا چکے ہیں جن میں دروش، ایون، بروز ،دنین کوہ ،مستوج، لاسپور، یارخون چرون شامل ہیں۔ اس سلسلے میں ایک پروگرام بونی میں بھی ہوئی جس میں وزیر اغظم صحت کارڈ کئی لوگوں میں تقسیم کیے گئے وزیر اغظم پاکستان کی موجودہ اقدامات کو موقع پر بے حدسراہا گیا اور اس سلسلے میں ایم این اے شہزادہ افتخار الدیں کی خصوصی کوشیشوں کی بھی تعریف کی گئی ۔