Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

جے یو آئی(ف)کا امریکی دھمکیوں کے خلاف جمعہ کواحتجاج کا اعلان

جے یو آئی(ف)کا امریکی دھمکیوں کے خلاف جمعہ کواحتجاج کا اعلان کیا گیا ہے۔جمیعت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ علما کرام جمعہ اور عید کے اجتماعات میں امریکی دھمکیوں کا بھرپور جواب دیں ،جبکہ ان کی پارٹی جمعہ کے دن بھرپور احتجاج کرے گی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان کے متعلق نئی پالیسی کے حوالے پورے ملک میں احتجاج جاری ہے ،جبکہ سینٹ اور قومی اسمبلی نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ ملک کا ایک بیانیہ ہونا چایئے تاکہ امریکہ کو ایک واضح پیغام جائے ۔دوسری طرف حکومت نے دوست ممالک سے رابطے تیزکرنے کی ضرورت پر زور دیاتاکہ پاکستان کا واضح موقف دنیا کے سامنے جا سکے۔

Related Articles

Back to top button