Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

اسسٹنٹ کمشنرچترال عبدالاکرم چترال بازارمیں چیکنگ،35دکانداروں کے خلاف ایف آئی آر درج 23ہزارروپے دستی جرمانہ

چترال (ڈیلی چترال نیوز)اسسٹنٹ کمشنرچترال عبدالاکرم نے اپنے ٹیم کے ہمراہ چترال بازارمیں چیکنگ کے دوران بڑے پیمانے پرزائدالمعیادتیل ،جوزوغیرہ سامان اپنے قبضے میں لیااوراس موقع پرپیٹرول پمپوں کوبھی چیک کیا35دکانداروں کے خلاف ایف آئی آر درج کراُن کے خلاف سخت کارروائی کاحکم دیااورساتھی 23ہزارروپے دستی جرمانہ کیا۔عوامی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر چترال عبد الاکرم کی طرف سے بازار چیکنگ غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کارر وائیوں کو اطمینان بخش قراردیا اور مطالبہ کیا ہے کہ یہ سلسلہ مستقل بنیادوں پر چلا یا جائے تاکہ قانون شکن عناصر پر قانون کی عملداری کا خوف قائم ر ہے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم نے کہاکہ کاروباری حضرات اپناقبلہ درست کریں عوام کے ساتھ زیادتی کرنے کاموقع کبھی نہیں دیں گے

Related Articles

Back to top button