Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

مقامی حکومتوں کانیامنفردنظام عوامی اُمنگوں کاحقیقی آئینہ ثابت ہوگا۔عنایت اللہ

پشاور(نمائندہ ڈیلی چترال نیوز)خیبرپختونخوا کے سینئر وزیر اور جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ عنقریب صوبے بھر میں ناظمین کا انتخاب عمل میں لایا جارہا ہے اور انکی حلف برداری کی تقاریب کے ساتھ ہی نیا بلدیاتی نظام عملی شکل میں عوام کے سامنے آجائے گا انہوں نے کہاکہ مقامی حکومتوں کا یہ منفرد نظام عوامی اُمنگوں کا حقیقی آئینہ دار ثابت ہوگا اور لوگوں کے مسائل انکی دہلیز پر حل ہونگے وہ اپنے دفتر بلدیات سیکرٹریٹ پشاور میں نومنتخب کونسلروں اور شہری زعماء اور تاجروں کے مختلف وفود سے باتیں کررہے تھے جنہوں نے اپنے بعض مسائل ومطالبات سے اُنہیں آگا ہ کیا عنایت اللہ خان نے ان کے مسائل کے مناسب ازالے کا یقین دلاتے ہوئے واضح کیا کہ نئے نظام میں بلدیاتی اداروں کیلئے اپنے وسائل کے علاوہ صوبائی حکومت کے تیس فیصد فنڈز بھی مختص کئے جارہے ہیں جس کے تحت ہر ضلع ، تحصیل اور ویلج کونسلوں کو 35تا 40کروڑ روپے اضافی مہیا ہونگے اور بلدیاتی نمائندے بڑی ترقیاتی سکیمیں بھی مکمل کرنے اور عوام کوان کا براہ راست فائدہ پہنچانے کے قابل ہونگے انہوں نے نومنتخب بلدیاتی نمائندوں پر بھی زور دیا کہ وہ شہروں ، دیہات اور گلی محلہ کی سطح پر صحت وصفائی ، تعلیم، آبنوشی اور شہری سہولیات کی دیگر سکیمیں شروع کرنے کیلئے کمر بستہ ہوں اور ابھی سے انکی منصوبہ بندی شروع کریں پرُانی سبزی منڈی اور فروٹ مارکیٹ کے آڑھتیوں کے ایک مشترکہ وفد نے بھی عنایت اللہ خان سے ملاقات کی اور اُن سے درخواست کی کہ متبادل بندوبست ہونے تک پھلوں اورسبزی کے تاجروں کو پرُانی منڈی میں کام کرنے دیا جائے سینئر صوبائی وزیر بلدیات نے واضح کیا کہ شہریوں اور کاروباری طبقے کی معاشی مشکلات کا ازالہ کیا جائے گا البتہ موجودہ حکومت شہروں میں غیرقانونی اڈوں اور سبزی وپھل منڈیوں کی سختی سے حوصلہ شکنی کرکے اس کاروبار کو منظم بنائے گی تاکہ عوامی مشکلات میں اضافے کی بجائے اُن کا مسلسل خاتمہ ہو۔
<><><><><><><><>

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button