Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

ضلعی حکومت چترال کے پسماندہ علاقوں کے مسائل حل کرنے کے سلسلے میں سنجیدہ ہے؍ضلع ناظم مغفرت شاہ

چترال ( محکم الدین ) ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ نے کہا ہے ۔ کہ ضلعی حکومت چترال کے پسماندہ علاقوں کے مسائل حل کرنے کے سلسلے میں سنجیدہ ہے ۔ یہی وجہ ہے ۔ کہ موجودہ بلدیاتی نظام میں بے شمار مسائل کے باوجود ہم نے بریر ویلی کی سڑک کو بہتر بنانے کیلئے ایک کروڑ روپے فنڈ فراہم کی ہے ۔ اور مزید سڑک کی تعمیر کیلئے اپنی بساط سے بڑھ کر فنڈ کی فراہمی کی کوشش کریں گے ۔ ہم بریر ویلی کے مسلم اور کالاش برادری کے مسائل کو یکساں طور پر حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عید کے چوتھے روز بریر ریسٹ ہاؤس میں مقامی لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ جس میں مسلم اور کالاش مرود و خواتین موجود تھے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ تما م سیاسی قیادت کے مقابلے میں مجھ تک رسائی انتہائی آسان ہے ۔ اور میرے بریر ویلی کے ساتھ نہایت گہرے اور قدیم مراسم ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ الیکشن سے پہلے ضلعی حکومت اور ناظمین کے جو وسیع اختیارات کے گُن گائے گئے تھے ۔ وہ کھوکھلے ثابت ہوئے ۔ ہمیں فنڈ اور اختیارات دونوں سطحی طور پر دیے گئے ۔ جن سے عوام کے مسائل حل کرنا ممکن ہی نہیں تھا ۔ لیکن یہ لوگوں کی مہربانی ہے ۔ کہ انہوں نے ہمارے ساتھ بھر پور تعاون کیا ، اور قلیل فنڈ کے باوجود ہم لوگوں کے مسائل حل کرنے میں کسی حد تک کامیاب ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ بریر والے کسی اور کیلئے سیاست کرنے کی بجائے خود بریر کیلئے سیاست کریں ۔ اور اسے بنانے کیلئے اتفاد و اتحاد کا دامن پکڑیں ۔ ہماری ہر ممکن مدد آپ کے ساتھ ہو گی ۔ انہوں نے انتخابات کا ذکر نہ کرتے ہوئے کہا ۔ کہ آنے والا وقت بہت مشکل ہے ۔ ہم آپ سے مدد مانگنے آئے ہیں ۔ ہم کمزور لوگ نہیں ہیں ۔ لیکن آپ کا تعاون ہمیں مزید ہمت اور طاقت عطا کرے گا ۔ انہوں نے کہا۔ کہ میں نے چیف سیکرٹری کو بتا دیا ہے ۔ کہ بارڈر فورس کی نوکری بریر جیسے علاقوں کے نو جوانوں کا حق ہے ۔ انہوں نے لوگوں کو یقین دلایا ۔ کہ چترال میں این جی اوز کا کام سب سے پہلے بریر میں شروع کیا جائے گا ۔ ضلع ناظم نے بریر یوتھ کیلئے سپورٹس گراونڈ کی تعمیر کیلئے وسائل مہیا کرنے کا وعدہ کیا ۔ قبل ازین ممبران ڈسٹرکٹ کونسل ایون رحمت الہی اور مولانا عماد الحق نے ضلع ناظم کا شکریہ ادا کیا ۔ کہ انہوں نے بریر ویلی کے مسائل کی طرف اب تک توجہ دی ہے ۔ انہوں نے کہا ۔کہ اسلامی جماعتوں کے حوالے سے اقلیتوں میں منفی پروپگنڈا کی جا رہی ہے ۔ جبکہ حقیقت یہ ہے ۔ کہ اسلام اقلیتوں کا سب سے بڑا محافظ ہے ۔ اُن کی عزت و آبرو اور جان و مال کے تحفظ کا درس دیتا ہے ۔ اسلئے ہماری کوشش ہے ۔ کہ ہم اپنے اقلیتی بہن بھائیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ بلدیاتی الیکشن کے بعد حالات خراب ہوئے ۔ اور وعدے کے مطابق صوبائی حکومت کی طرف سے فنڈ نہیں دیے گئے ۔ جس کی وجہ سے ہم آپ کی صحیح خدمت نہیں کر سکے ۔ علاقے کے لوگوں کی طرف سے سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے مارشل لا ء خان نے بیہاڑ گاوں تک سڑک کی تعمیر ، گاؤں جوگورو کیلئے پیدل راستہ ، ڈسپنسری میں ادویات کی فراہمی ،ہائی سکول میں سائنس لیب کا قیام ، یوتھ کیلئے سپورٹس گراؤنڈ کی تعمیر ، بیہاڑ مکتب سکول کو پرائمری میں آپگریڈ کرنے اور علاقے میں روزگار کیلئے مقامی نوجوانوں کو اسامیان دینے کا مطالبہ کیا ۔ حاضرین سے نذیر احمد ، قاضی فضل معبود ، نائب ناظم بریر محمد ابراہیم اور کالاش خاتون سلیمہ بی بی نے بھی خطاب کیا ۔ ضلع ناظم نے اس موقع پر گورنمنٹ ہائی سکول بریر کی وزٹ کی ، اورلیبارٹری کا مسلہ حل کرنے کی یقین دھانی کی ۔ انہون نے اساتذہ کی حاضری کو یقنی بنانے پر زور دیا ۔ بعد آزان انہوں نے بی ایچ یو کا معائنہ کیا ۔ جہان گذشتہ تین مہینوں سے ڈاکٹر ڈیوٹی سے غیر حاضر ہے ۔ اور مقامی لوگوں کو علاج معالجے کے حوالے سے شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ انہوں نے ڈاکٹر کی طویل غیر حاضری پر انتہائی برہمی کا اظہار کیا ۔ اور کہا ۔ کہ بلدیاتی نمایندگان کا کام صرف منصوبے تعمیر کرنا ہی نہیں ۔ بلکہ اداروں میں بہتری لانے کیلئے اُن پر نگاہ رکھنا بھی ہے ۔ یہ افسوس کا مقام ہے ۔ کہ تین مہینے غیر حاضری کے باوجود متعلقہ ادارے کے ذمہ دار آفیسر اور ضلعی حکومت کے نوٹس میں یہ بات نہیں لائی گئی ۔ ضلع ناظم نے سپورٹس گراؤنڈ کیلئے مختص کردہ زمین کا بھی معائنہ کیا ۔

Related Articles

Back to top button