اسلامی جمعیت طلبہ چترال کے زیر اہتمام جمعہ کے روز برما کے مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف ایک احتجاجی جلوس نکالا
چترال ( محکم الدین) اسلامی جمعیت طلبہ چترال کے زیر اہتمام جمعہ کے روز برما کے مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف ایک احتجاجی جلوس نکالا گیا ۔ اور چترال پریس کلب کے سامنے جلسہ منعقد کیا گیا ۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی جمعیت کے طلبہ قائدین اشفاق احمد صدر آئی جے ٹی چترال ، شجاع الحق صدر بزم شاہین خیبر پختونخوا ،ابرار الرحمن جنرل سیکرٹری بزم شاہین اور تنویر احمد نے مطالبہ کیا ۔ کہ حکومت پاکستان فوری طور پر برما کے روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کو روکنے کیلئے فوج بھیجے ۔ یا مجاہدین کو راستہ دے ۔ کہ وہ ان مظلوموں کی مدد کرنے کیلئے پہنچیں ۔ انہوں نے پاکستانی حکومت کی خاموشی کی پُر زور مذمت کی اور کہا ۔ کہ پا کستان کی خاموشی انتہائی معنی خیز ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ مسلمان چاہے پاکستان میں رہتا ہو یا برما میں وہ بھائی بھائی ہیں ۔ آج ہم سے برمی مسلمانوں پر ہونے ولی ظلم نہیں دیکھی جاتی۔ اور بحیثیت مسلمان یہ ہم پر فرض ہے ۔ کہ ہم اُن کو ظلم سے بچانے کیلئے قدم اُٹھائیں ۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی عصمت دری کی جارہی ہے ۔ بچوں بڑوں کو جلایا جارہا ہے ۔ جبکہ بنگلہ دیش کی حکومت بھی اپنی سرحد پناہ گزینوں کیلئے نہیں کھول رہا ۔ اور لوگ مسلسل ز ندگی سے کی بازی ہار رہے ہیں ۔ انہوں نے فوری طور پر برما کے سفارتخانے کو بند کرنے اور تمام سفارتی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کیا ۔