برما کے مسلمانوں پر ظلم بند کیا جائے۔ شاہی خطیب مولانا خلیق الزمان کاکاخیل کا جمعہ کے خطبہ سے خطاب
چترال (ارشاد اللہ شاد ؔ) خطیب شاہی مسجد چترال مولانا خلیق الزمان کاکاخیل جمعہ کے خطاب میں برما کے ہولناک مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ برما میں پچھلے بیس دن سے جو ہو رہا ہے اس سے انسانیت شرمندہ ہوگئی ہے۔ اور کہا کہ جو ظلم کیا جارہا ہے وہ نا قابل بیان ہے۔ معصوموں کو زندہ آگ لگا کر، خواتین کی عصمت دری کی جارہی ہے۔ برما کے مظلوم مسلم حکمرانوں کی طرف امید بھری نگاہ سے دیکھ رہے ہیں۔ مسلمان ممالک برمی مسلمانوں کا سہارا بنیں۔ غیر مسلم اقوام، مغربی ممالک انسانی حقوق کے نام مسلمانوں کو ہی ستاتے ہیں جبکہ برما میں مسلمانوں کا قتل عام اُنکی نظر نہیں آتی ہے۔ برما میں مسلمانوں پر ہونیوالے انسانیت سوز مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی شرمناک ہے۔ برما اور روہنگیا مسلمانوں کو کسی محمد بن قاسم کا انتظار ہے۔ پاکستانی حکومت برمی مسلمانوں کی عملی مدد کیلئے عالمی برادری سے رابطہ کرے۔ انہوں نے مسلمان لیڈران سے اپیل کی کہ وہ برما حکومت کے خلاف احتجاج کریں۔ برما کے مسلمانوں پر ظلم اور بربریت بند کیا جائے، عالم اسلام اس ظلم اور قتل عام کو نوٹس لیں۔ اس وقت برما کے مسلمانوں کے ساتھ خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے جو تمام مسلمان کرب میں مبتلا ہے۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ برما کے سفارت خانہ کو بند کیا جائے اور وہاں کے مسلمانوں کی ہر قسم کی مدد کی جائے۔