Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

رمضان المبارک کے دوران محمد طلحہ محمود فاونڈیشن کے زیر اہتمام لویر چترال اور اپر چترال کے درجنوں مقامات پر نادار افراد کے لئے افطار پارٹی کا اہتمام جاری

چترال (نمائندہ) رمضان المبارک کے دوران محمد طلحہ محمود فاونڈیشن کے زیر اہتمام لویر چترال اور اپر چترال کے درجنوں مقامات پر نادار افراد کے لئے افطار پارٹی کا اہتمام جاری ہے جن سے مجموعی طور پر روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں افراد مستفید ہورہے ہیں۔ افطار دسترخوان کا اہتمام کئی تعلیمی اداروں کے ہاسٹلوں میں رہائش پذیر اسٹوڈنٹس میں بھی کی جارہی ہے جبکہ ہسپتالوں میں داخل مریضوں اور ان کے تیمارداروں کے لئے بھی یہ سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ چترال شہر میں افطار دسترخوان کا سب سے بڑا مرکز اتالیق پل میں رمضان کے شروع سے جاری ہے جہاں دن کے وقت محنت مزدوری کرنے والے غیر مقامی محنت کش بھی شامل ہوتے ہیں۔ محمد طلحہ محمود فاونڈیشن کے ریجنل کوارنیٹر مبشر نے میڈیا کو بتایاکہ افطار دستر خوان کا یہ سلسلہ چاند رات تک جاری رہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button