Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

اہل دانش حضرات چین کے مارکیٹ تک چترالی نوجوانوں کی رسائی کے لئے راستہ ہموارکرنے کے لئے راہیں متعین کریں؍انجینئرفضل ربی

چترال (ڈیلی چترال نیوز)چترال کے معروف سرمایہ کارانجینئرفضل ربی نے کہاہے کہ پڑوسی ملک چین میں چترال کے نوجوانوں کے لئے کاروبارکے زبردست مواقع موجودہیں جہاں ماحول انتہائی سازگاراورمقامی لوگ پاکستانیوں کے دلدادہ ہیں ۔چترال پریس کلب کے پروگرام”مہراکہ”میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سی پیک منصوبے کے ساتھ چین میں کاروباری مواقع میں خاطرخواہ اِضافہ ہورہاہے اوریہی وقت ہے کہ ہم چترال کے حوالے سے نوجوان نسل کے لئے کوئی ٹھوس حکمت عملی ترتیب دیں کہ ہم اُس پڑوسی دوست ملک میں دسیتاب مواقع سے ذیادہ سے ذیادہ استفادہ کرسکیں جس سے یہاں بے روزگارکوقابومیں لانے میں مودملے گی۔انجینئرفضل ربی نے چین میں اپنی ذاتی کاروباری سرگرمیوں کے نتیجے میں خذاکردہ نتائج اورمشاہدات سے حاضرین کوآگاہ کرتے ہوئے کہاکہ یورپ اورعرب ممالک کے مقابلے میں چین میں کاروباری ماحول زیادہ مستحکم سازگاراوردوستانہ ہے جہاں سنگین جرائم کی شرح نہ ہونے کے برابرہے ۔انہوں نے چترال کے اہل دانش اورسوشل ورکروں پرزوردیاکہ وہ چین کے مارکیٹ تک چترالی نوجوانوں کی رسائی کے لئے راستہ ہموارکرنے کے لئے راہیں متعین کریں۔اس موقع پر چترال چیمبرآف کامرس کے صدرسرتاج احمدخان نے کہاکہ آنے والے دوسال انتہائی حساس اوراہمیت کے حامل ہیں جس کے دوران سی پیک منصوبہ پرعملی کام زورشورسے شروع ہوگااوریہاں کاروبارکی نئی جہتیں متعین ہوں گے اوریہ ہماری تیاری پہ منحصرہے کہ ہم اپنی حیثیت قائم رکھ سکتے ہیںیادوسروں کے دست نگربن کے رہنے پرمجبورہوں گے ۔انہوں نے کہاکہ کاروبارکوجدیدخطوط پراستوارکرکے ہی ہم آنے والے مسابقتی دورکے لئے تیاری کرسکتے ہیں جبکہ نوجوان نسل کواس مقابلے کی تیاری کابھی یہی وقت ہے ۔آغاخان ایجوکیشن سروس کے جنرل منیجربریگیڈئر(ریٹائرڈ)خوش محمدخان نے چین میں نوجوانوں کیلئے موجودمواقع سے بھرپوراستفادہ کرنے پر زوردیتے ہوئے کہاکہ چترالی نوجوانوں میں صلاحیت کی کوئی کمی نہیں ہے البتہ اُنہیں مواقع کی کمی کاسامناضرورہے ۔انہوں نے انجینئرفضل ربی کی کاوشوں کوسراہتے ہوئے کہاکہ ہمیں اپنی نوجوان نسل کوملازمت سے زیادہ کاروبارکے لئے تیارکرنے اورٹیکنیکل سیکٹرپرزیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہاکہ سی پیک منصوبہ صرف روڈپراجیکٹ نہیں بلکہ ایک جامع ترقیاتی پیکج کانام ہے ۔ڈاکٹرعنایت اللہ فیضی ؔ انجینئرفضل ربی کی کاروباری دنیامیں جدوجہدسے بھرپورزندگی کونوجوان نسل کے لئے مشغل راہ قراردیا ۔نظام کی فرائض صدرپریس کلب ظہیرالدین عاجزانجام دے رہے تھے۔

Related Articles

Back to top button