Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

بلدیاتی ممبران تین مہینے بعداپنے متعلقہ ریٹرننگ افیسرزسے حلف لیا

چترال (نمائندہ  ڈیلی چترال ) بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہونے والے ڈسٹرکٹ کونسل ، تحصیل کونسل ،ویلج اور نائبر ہوڈ کونسل سمیت مخصوص نشستوں پر کامیاب ہونے والے 1051 ممبران تین مہینے بعداپنے متعلقہ ریٹرننگ آفیسرز سے حلف لیا ۔ حلف لینے والوں میں 217خواتین ممبران بھی شامل تھے ۔ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ترتیب دیے گئے پروگرام کے مطابق ساڑھے نو بجے ریٹرننگ آفیسر افسر علی خان آڈٹ لاج دنین میں وارڈ لٹکوہ ،کریم آباد اور گرم چشمہ کے ڈسٹرکٹ کونسل ، تحصیل کونسل ، ویلج کونسل اور مخصوص نشستوں پر کامیاب ہونے والے مردو خواتین ممبران سے حلف لیں گے ۔ اسی طرح بالترتیب ریٹرننگ آفیسر مظہر علی شاہ صبح دس بجے ٹاؤن ہال چترال میں چترال ون اور چترال ٹو کے ممبران سے ،ساڑھے دس بجے کامرس کالج ہال چترال میں ریٹرننگ آفیسر عبدالاکرم وارڈ نمبر 5ایون ، بروز کے ممبران سے ،گیارہ بجے ٹاؤن ہال چترال میں کوہ اور دنین کے ممبران سے ریٹرننگ آفیسر حافظ محمد سعد قیصرانی حل لیں گے ۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ریٹرننگ آفیسر حافظ سعد قیصرانی نے کہا ۔ کہ ڈسٹرکٹ کو نسل ، تحصیل کونسل ،ویلج کونسل ،نائبرہوڈ کونسل اور مخصوص نشستوں پر کامیاب شدہ مرد و خواتین ممبران انتخابی قواعدو ضوابط کے تحت ایک ساتھ حلف لیں گے ۔ اور ضلع بھر میں حلف برداری کی یہ تقریبات اسی طریقے سے انجام پائیں گے ۔ ریٹرننگ آفیسر مظہر علی شاہ اور عبدالاکرم نے کہا ۔ کہ 30اگست کے دن ڈسٹرکٹ کونسل اور تحصیل کونسلوں کے ناظمین اور نائب ناظمین کا انتخاب کیا جائے گا ۔ اور اُن کے انتخاب کے فورا بعد اُن سے اُن کے عہدوں کا حلف لیا جائے گا ۔ چترال کی ضلع ناظم اور نائب ناظم کے انتخابات ڈسٹرکٹ کونسل ہال چترال میں ہوں گے ۔ جبکہ تحصیل ناظمین چترال کے انتخابات تحصیل کونسل چترال میں ہوں گے ۔ مستوج کے تمام ممبران کی حلف برداری اور تحصیل کونسل مستوج کے انتخابات تحصیل کونسل بونی آفس میں انجام پائیں گے ۔ دروش کے ممبران سے دروش ہائیر سکینڈری سکول میں ریٹرننگ آفیسر بشارت اور ریٹرننگ آفیسر نظام الدین حلف لیں گے۔اور مستوج میں ریٹرننگ آفیسرز منہاس الدین، محمد صالح ، اسرار احمد اور محمد الیاس حلف برداری اور انتخابی ذمہ داریاں انجام دیں گے ۔ درین اثنا صوبائی حکومت نے ضلع اور تحصیل ناظمین کے چناؤ کیلئے شو آف ہینڈ میں ردو بدل کرکے اُس کے متبادل نئے طریقہ کار کی نوٹفیکیشن جاری کی ہے ۔ جس میں ممبران کو شو آف ہینڈ کی بجائے اپنے پسند کے امیدوار کا نام انتخابی رجسٹرڈ میں لکھنے کی رعایت دی گئی ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button