مدتوں بعدچترال کے اندر …. تبلیغی اجتماع میں جانے کا اتفاق ہوا…. کسی زمانے میں ہم بھی جوان ہوا کرتے تھے تو سکول اور کالج لایف میں یہاں اجتماعات بھی زیادہ ہوا کرتے تھے اور ہم جیسے ….
لوگ اس میں دلجمی خوشو وخوضوسے شریک ہوتے… شاید نسل نو کے لیے وہ …جہاں تباہ… شغل میسر نہ تھے جو آج کے نوجوں کو حاصل ہیں….. اس ٹایم اگر چے لوگ کم ہوا کرتے …. مگر سارئے … اخلاص…کے مارے ہوتے… اکابریں تبلیغ میں ہمارئے اساتذہ کرام حضرت مولانا محمدشریف اعلیہ رحمہ حضرت شیخ الساتذہ مولانا عبدالمجید دام براکات ھو حضرت استاد مرید الحسن جیسے ولی کامل اس …. راہ ہدا… کے تابندہ ستارئے تھے…. ا اللہ رب کریم انہیں غریق رحمت فرمائیں۔امیر تبلغی جماعت حضرت قاضی صاحب علیہ رحمہ سے ملاقات کرکے یاد ماضی کے وہ سارئے ….دریچے… کھل گئے …. وہی سادگی وہی اخلاص… وہی نمودنمائیش سے دوری … وہی اپنی کم مائیگی کا احساس، وہی دوسروں کے لیے …. حسن زن…. مجھے ایسا لگا…. میں گوان گراونڈ کوغوزی میں نہیں… بلکہ قدیم دور کے مدینہ میں ہوں ….. جہاں لسانی ،گروہی ،قومی اورعلاقائی تعصبات کا… گلہ گھونٹ … کرمحبتوں کا سمندر موجزن ہے اور پیاسے سیراب ہورہے ہیں… ورنہ کہاں اس دور میں…. اسلام کے نقلی دعویٰ دار جماعتوں میں ان خوبیوں کا ملنا ایک خواب سا نظرآتا ہے…. رب کریم کا شکر ہے کہ یہ جماعت اس دور میں بھی اسی نہج پر سر گرم سفر ہے جہاں…. سرور کائیناتﷺ نے اپنے صحابہ کرامؓ کوروانہ کیا تھا… لوگوں کی کثرت … جگے کی مناسبت اہلیاں کوغزی کی خدمات واکرام ،بیانات ،اور دعاسب اخلاص سے بھر پور تھے … جو چترال کے مستقبل کے لیے نوید مسرت سے کم نہ تھے۔
*ولولہ تازہ۔
کوشیش بسیار کے بعد وہی ہونے والا ہے جسکا ہم بار بار اظہار کرتے رہے اور …. نظامت کا ہما… جناب مغفرت شاہ صاحب … کے سر آکے بیٹھ گیا …. رب کائنات مبارک فرمائے اور چترال کے لیے اسے … امن ،ترقی اور اتفاق اسلامی کا ذریعہ بنائے….. بحرحال امیر جماعت اسلامہ سراج الحق صاحب کی سنت پر عمل پیرا ہوکے اگر …. نظامت کی کرسی… کو لات مار کر مغفرت شاہ صاحب امارت ہی کو سھنبال لیتے اور جماعت کے کسی اور ناظم کے ذریعے کام چلالیتے تو اس کی قدر ومنزلت میں اور اضافہ ہوتا اور جماعت کی روایت بھی برقرار رہتی…..ہوسکتا ہے اس وقت کوئی اور تجربہ کار شخص بھی نظر نہیں آرہاجس پر انحصار کیا جاتا… بحرحال اس اتحاد کو ایک نئے جذبے اور ولولہ تازہ سے کام کرنا ہوگا تاکہ اللہ تعالیٰ کے سامنے جواب دہی کا سامان میسر آسکے۔
* فوری اقدامات۔
کام اور مشکلات تو بہت سارے درپیش ہیں لیکن فوری کرنے کے کام جو پہلے ہی دن ہوسکتے ہیں … اور جو ہمارئے معاشرئے پر گہرئے اثرات مرتب کررہے ہیں ان میں سے چند یہ ہیں۔اگر چہ یہ کام ہماری پولیس کی ذمہ داریوں میں شامل ہے مگر وہ اسے اپنی ڈیوٹی کا حصہ ہی نہیں سمجھ رہی…. حالانکہاسلامی ریاست کی پولیس کا کام ہی معارف کی حوصلہ افزائی اور منکرات کی بیخ کنی ہے۔
* وڈیو سنٹرز، نیٹ کلب، موبائل سنٹرز،اور نائی خانوں کی سخت نکرانی اور ان کے لیے سخت قوانین اور ضابطہ اخلاق کا نفاذ ۔جہاں نسل نو بلکہ …نسل کہن …. کا منہ بھی رب کعبہ کے حضور … کالہ…
کرنے کو بہت کچھ ہورہا ہے۔
*چینہ مارکیٹ میں خواتین … کی یلغار اور بازاروں میں بھی ان کی جلوہ افروزیوں پر مکمل پابندی عائد کی جائے یہ ہماری تہذئب اور اسلامی رویات کے خلاف ایک نئی تہذیب مضبوط جڑیں پکڑ رہی ہے …. اسے توانا ہونے سے قابل کاٹنا ضروری ہے خاص کر دینی اتحاد کی مقامی حکومت کے لیے.
*منشیات کی لعنت نے ہمارئے معاشرئے کو تبائی بربادی کے دھانے پر لاکھڑا کیا ہے… اس کی بخ کنی اور اس کے اڈوں کا خاتمہِ ہوٹلوں کے لیے ضابط اخلاق کی پابندی ، شادی بیاہ میں ون ڈش
کی پابندی، اور علانیہ شراب نوشی کی سخت سے سخت سزا اور لاوارث بچوں کی …. منتقلی اور اس مکرو فعل کا ذریعہ بننے والے سنٹرز اور افراد کی نگرانی وقت کی ضرورت ہے.
* کوڑو کلچر کا خاتمہ۔ کوڑو اور اس کے چیلوں نے …. گداگری… کے نام پر ایک دھوم مچا رکھا ہے اس پر پابندی کی ضرورت ہے جو ہماری کھو تہذیب اور چترال کی بدنامی کا زریعہ بن رہا ہے۔
* سرکاری اداروں میں بے جا مداخلت خصوصا ایجوکیشن ڈیپارنمنٹ میں اساتذہ کی بے جا اکھاڑ کے اچھے اثرات مرتب نہیں ہوتے اور … بچوں کا مستقبل تاریک سے تاریک ہوتا جاتا ہے … اس لیے اس عمل سے گرز کیا جائے اور جماعت اور جمعیت سے تعلق رکھنے والے اساتذہ سے بھی گزارش ہے کہ بے جا سفارش اور پارٹی وابستگی کا ناجائز استعمال نہ ہی کرریں تو بہتر ہے اور جو کام میرٹ پر ہوگا اسی میں سب کی بھلا ہے اور وہ عین…. اسلامی…. بھی ہے۔
* غلطی گنجائش نیشتہ۔
لوگوں …. نے بڑی آرزو اور امنگوں سے آپ کو اسمبلیوں کی زینت بنائے ہیں آپ چاہیں کسی بھی اسمبلی اور پارٹی سے تعلق رکھتے ہوں…. جانا آپ کو پھر عوام اور اس ذات …. رحہم وکریم کے پاس ہی ہے جو…. حقوق العباد …. کا حساب لیتے ہوئے …. قھار و جبار…. بننے میں دیر نہیں لگاتے اس لیے ہر قدم ہر گھڑی اسے نظر انداز نہ کریں ۔ تو اس میں آپ کا بھی بھلا اور ہمارا بھی بھلا…. اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو