وزیراعلیٰ پرویزخٹک کے ساتھ ایم پی اے چترال سیلم خان کی اہم ملاقات عمارتی لکڑی کے لوکل پرمٹ پرپابندی کواٹھانے کامطالبہ
چترال(پریس ریلیز)وزیراعلیٰ خیبرپختواہ پرویزخٹک کے ساتھ رکن صوبائی اسمبلی سلیم خان چترال نے بدھ کے روزوزیراعلیٰ ہاوس پشاورمیں ایک اہم ملاقات کی جس میں ایم پی اے نے چترال کے عوام کودرپیش مسائل کے اوپرتفصیلی بریفنگ دی اورکہاکہ گذشتہ کئی مہینوں سے دیارکے لکڑی کی نقل وحمل کے اوپرپابندی کی وجہ سے چترال کے عوام کوعمارتی دیارکے لکڑی کے حصول میں شدیدمشکلات درپیش ہیں جس کی وجہ سے لوگ اپنے لئے نئے گھرنہیں بناسکتے ہیں اوراس بات پروزیراعلیٰ نے یقین دہانی کی کہ وہ کورکمانڈر11کوراوردیگرزمہ دارن سے بات چیت کرکے اس پابندی کوبہت جلدہٹائیں گے ۔ایم پی اے سلیم خان نے مطالبے پروزیراعلیٰ نے یہ بھی یقین دہانی کی کہ وہ اس ماہ کے آخرتک چترال آکرمستوج کوالگ ضلع بنانے کابھی اعلان کریں گے اورساتھ دروش کوالگ تحصیل کادرجہ دیکراس کابھی اعلان کریں گے۔اس یقین دہانی پر ایم پی اے سلیم خان نے وزیراعلیٰ پرویزخٹک کاشکریہ اداکیااورمزیدیہ بھی کہاکہ مستوج کوالگ ضلع بنانے کاباقاعدہ نوٹفیکیشن جاری کرکے اسپشل ترقیاتی فنڈکابھی بندوبست ہوجائے تاکہ نئے ضلع کے انتظامی امورکوچلانے میں آسانی ہو۔اس کے علاوہ گولین میں مڈل سکول ،اکورئے ارندومیں مڈل سکول اورسوسوم کریم آبادمیں ہائیرسکنڈری سکول کی منظوری کابھی وزیراعلیٰ نے یقین دہانی کیا