(ریٹائرڈ)لفٹنٹ جنرل محمد حمید خان صوبا ئی چیئرمین ہلال احمر پاکستان نے ریشن میں گرلز ہائی سکول کے دوبارہ تعمیرشدہ کمروں کا افتتاح
چترال (نامہ نگار)(ریٹائرڈ)لفٹنٹ جنرل محمد حمید خان صوبا ئی چیئرمین ہلال احمر پاکستان اور ڈیویڈکینلے ہیڈآف آفس جرمن ریڈکراس اور حمیر ہ خٹک ڈپٹی سکریڑی ایڈمیسٹریشن ہلا ل احمر پاکستان منگل کے روزگرلز ہائی سکول ریشن کا دورہ کیا جہاں پر سابق ہیڈآف آفس جرمن ریڈکراس ہنیریلورکی ذاتی فنڈز سے قدرتی آفات سے متاثرہ کمروں کی تعمیرہو ئی تھی جس کا افتتاح (ریٹائرڈ)لفٹنٹ جنرل محمد حمید خان صوبا ئی چیرمین ہلال احمر پاکستان اور ڈیویڈکینلے ہیڈآف آفس جرمن ریڈکراس نے کی ۔ سکول کی پر نسپل نوشبہ اور ریشن کی عوام کی طرف سے ان مہمانوں کے لیے خصوصی تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا تھا ۔ سکو ل کے بچیوں نے تقریب میں حمد نعت اور نظم پیش کیں سکو ل کی پرنسپل نوشبہ نے ہلا ل احمر پاکستان کے مہمانون اور خاص کر سا بق ہیڈآف آفس جرمن ریڈکراس ہنریلور کا شکریہ ادااور کہا کے امید کرتی ہوں کہ ڈیویڈکینلے ہیڈآف آفس جرمن ریڈکراس بھی ہنریلور کی طرح چترال کے لئے خصوصی دلچسپی رکھیں گے اور(ریٹائرڈ)لفٹنٹ جنرل محمد حمید خان صوبا ئی چیرمین ہلال احمر پاکستان سے سکول کی بچیوں کے لئے وین کو مطالبہ بھی کیا مقامی نمائندوں کی طرف سے قدرتی آفات سے متاثرہ خاندانوں کے لیے امدا د کی بھی اپیل کی گئی ۔ (ریٹائرڈ)لفٹنٹ جنرل محمد حمید خان صوبا ئی چیرمین ہلال احمر پاکستان نے اپنے خطاب میں کہاکہ گرلز سکول ہائی سکول ریشن کو ہلال احمر پاکستان اڈوپ کرے گی اور سکول ویں کے بندوبست کے لئے بھی اقدامات کئے جائیں گے ۔اس کے بعد چیرمین ہلال احمر پاکستان نے BLSOبونی کا دورہ کیا اور وہاں پر منیجر BLOSشیر افضل اور چیرمیں BLSOسردار حسین نے مہانوں کو خوش آمدید کہاں BLSOکی کے حوالے بریفینگ دی اور PRCSکے کاموں کے حوالے سے فیلڈ آفیسر مس نوید آفشان نے چیرمین ہلال احمر پاکستان تفصیلی بریفنگ دی سنوغر کے قدرتی آفات سے متاثرہ خاندانوں کے لئے مطالبے پر چیرمین ہلال احمر پاکستان نے سلیم الدین سیکریٹری ہلال احمر پاکستان چترال کو ان خاندانوں کا اسسمنٹ رپورٹ تیار کرنے کو کہا۔(ریٹائرڈ)لفٹنٹ جنرل محمد حمید خان صوبا ئی چیرمین ہلال احمر پاکستان اور ڈیویڈکینلے ہیڈآف آفس جرمن ریڈکراس اور حمیر ہ خٹک ڈپٹی سکریڑی ایڈمینسٹریشن ہلا ل احمر پاکستان اپنے دورے کے تیسرے روز مورخہء 13ستمبر بروزبدھ وادی کیلاش کا دورہ بھی کیا جہاں پر کیلاش کیمونٹی کے لئے کئے جانے والے مختلف تعمیرتی کاموں کا جائزہ لیا۔