تازہ ترین ڈی سی لوئر چترال کے زیرصدارت انسداد پولیو مہم کے پہلے روز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس

چترال (نامہ نگار)لوئر چترال میں ڈپٹی کمشنر راو ہاشم عظیم کی زیر صدارت انسدادِ پولیو مہم کے پہلے روز کی کارکردگی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلعی انتظامیہ کے افسران , محکمہ صحت کے افسران، پولیس اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران مہم کے پہلے روز کی پیش رفت، ٹیموں کی کارکردگی، رپورٹنگ سسٹم، سیکورٹی انتظامات اور مانیٹرنگ کے امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر کو دن بھر کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ مہم کے دوران کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے تمام محکموں کی مربوط کوششیں اور والدین کا تعاون نہایت ضروری ہے۔
انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے ضرور پلائیں اور انسدادِ پولیو ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں تاکہ پولیو کے خاتمے کا ہدف حاصل کیا جا سکے۔