Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

پیپلز پارٹی صرف اخباری بیانات تک محدود ہو کر رہ گئی ہے اور من گھڑت بیانات دیکر عوام کو گمراہ کرنیکی کی ناکام کوشش کر رہے ؍وزیر جنگلات و ماحولیات محمد عمران وکیل

گلگت (پ۔ر)وزیر جنگلات و ماحولیات محمد عمران وکیل نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی صرف اخباری بیانات تک محدود ہو کر رہ گئی ہے اور من گھڑت بیانات دیکر عوام کو گمراہ کرنیکی کی ناکام کوشش کر رہے ہیں پیپلز پارٹی کی حیثیت شیخ رشید جیسی ہوئی ہے جسکا جھوٹ بولنے کے علاوہ اور کوئی کام نہیں پیپلز پارٹی کا حق حاکمیت کا شو فلاپ ہوا تو انہوں نے اب آئینی سیٹ اپ کے حوالے سے ڈرامہ رچایا ہوا ہے اگر پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے عوام سے اتنی مخلص تھی تو اپنے دور حکومت میں جی بی کو آئینی حیثیت کیوں نہیں دیا انکا کام صرف اور صرف عوام کو بیوقوف بنانا ہے پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان میں پارٹی قیادت امجد کو سونپ کر یہ سمجھ رہے ہیں کہ اگلا الیکشن وہ جیت جائینگے پارٹی قیادت بدلنے سے پارٹی منشور نہیں بدلتا انکا منشور غریب کو اور غریب بناؤ اپنا بنک بیلنس بڑھاؤ ہے ۔گلگت بلتستان کے عوام میں شعور آگیا ہے اور وہ پیپلز پارٹی کے کسی بھی جعلسازی میں نہیں آئینگے ۔گلگت بلتستان وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن کی نمائندگی میں ترقی کی راہ پر گامزن ہے جگہ جگہ سکول اور ہسپتال بن رہے ہیں پہلے گلگت بلتستان کے غریب عوام علاج کیلئے ایبٹ آباد اور اسلام آباد جاتے تھے اب انکے گھر کی دہلیز پر ہی انکا علاج ہو رہا ہے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں ۔پچھلے دور حکومت میں 3لاکھ کی نوکریاں بک رہی تھی ہماری حکومت نے میرٹ کو بحال کیا اور وہ چور دروازے ہی بند کئے جہاں سے بھرتیاں ہو رہی تھی اور کرپشن کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا ہے۔۔

Related Articles

Back to top button