اپر چترال بونی کے معروف سماجی شخصیت افضل محمد مختصر علالت کے بعد اےکے یو کراچی میں وفات پاگئے۔ ان کی میت14مارچ کو بونی پہنچایا جائے گا

چترال(ڈیلی چترال نیوز)اپر چترال بونی کے معروف سماجی شخصیت افضل محمد مختصر علالت کے بعد آغا خان ہسپتال کراچی میں وفات پاگئے۔ ان کی میت کو منگل کے روز 14مارچ کو بونی پہنچایا جائے گا جبکہ نماز جنازہ کا وقت بعد میں مقرر کیا جائے گا۔ ہم کراچی، اسلام آباد اور چترال شہرمیں رہائش پذیر رشتہ دار اورعزیز واقارب ایک ہفتے کے بعد اپنے مقامات پر پہنچ جائیں گے۔ ہم اپنے تمام بہی خواہوں اور دوستوں سے گزارش کرتے ہیں کہ سڑکوں کی مخدوش حالت کی بنا پر آپ تکلیف کرکے بونی تشریف نہ لائیں اور اپنے اپنے مقامات پر دعا اور ہم سے فون پر تعزیت کریں۔
سوگواران: افضل علی (بڑا بھائی)، ریٹائرڈ پی ایم جی سردار علی، افسرعلی (ریٹائرڈ اے سی)، حاکم علی ایڈوکیٹ، شہزادعلی حیدر (اے کے ایف)، افتاب علی,امیر علی ,کرام علی ,انوار علی ,نواب علی (چچا زاد بھائی)، شجاعت علی، سلمان علی، شاہد علی، اجمل علی (بیٹے)